GNS ONLINE NEWS PORTAL

کرونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاو کو دیکھتے سپرتھرٹی کالج اف کمپیٹیشن کا انتباہ و تشویش ۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

عادل ہمدانی

پونچھ

معاشرے میں بڑے پیمانے پر پھیلتے کووڈ اور اس کے مہلک اثرات کے پیش نظر سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن نے زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس وائرس کے تیزی سے بڑھتے پھیلاو و دائرہ لپیٹ کی وسعت ارتقاء کے بھیانک نتائج سے عوام کو متنبہ کیا ہے ۔

اپنے ایک انتہائی حساس بیان میں چئرمین سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن جناب پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے نے عوام سے پر خلوص اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور سلامتی صحت و بدنی تحفظ کی خاطر غیر ضروری گھومنے پھرنے سے از حد پرہیز کریں سماجی اختلاط سے مکمل گریز کریں اور جسمانی و انفرادیت پر مبنی فاصلہ بندی بناے رکھیں ماسک کا استعمال ناگزیر بنائیں اور منہ و ناک کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں ۔
علاوہ ازیں کپڑوں و بدن کی اکمل طہارت کو یقینی بنائیں جس میں صابن سے منہ ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال ہر وقت اور بر وقت کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
نیز گھر و ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان احتیاطی تدابير کے سوا اس عالمی وبا۶ سے بچنے کا کوئی چارہ کار نہیں ہے اس لئے ہمیں اس معاملے میں معمولی لاپرواہی سے بھی بچنا ہے ورنہ ذرا سی چونک بھی ہمارے لئے بڑی حد تک ضرر رساں ثابت ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل دور میں سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن ہمہ وقت و ہمہ تن عوام کے ساتھ ہے اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ہدایات کو عوامی سطح پر مشتہر کرنا اور عوامی فائدہ کے لئے منظر عام پر لانا اپنا فرض عین گردانتا ہے ۔
اخر میں سپر تھرٹی کالج کے جملہ اراکین نے دعا کی کہ اللہ کرے کہ انسانیت کو جلدی اس اسمانی افت سے نجات ملے تاکہ کرہ ارض پر اباد اشرف المخلوقات پھر سے چین کی سانس لے سکے ۔ آمین ۔
منجانب ۔
محمد فاضل ظہیر
شعبہ نشر واشاعت سپر تھرٹی کالج اف کمپیٹیشن پونچھ جموں و کشمیر ۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 2 6
Users Today : 68
Users Yesterday : 274