GNS ONLINE NEWS PORTAL

مقامی نوجوانوں کو پاور پراجیکٹوں میں روزگار دیا جائے شاہنواز اہنگر نے گورنر انتظامیہ سے کی مداخلت کی اپیل

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کشتواڑ :: مسلم راسٹریہ منچ کے ضلح صدر کشتواڑ شاہنواز اہنگر کے ہمراہ عبدالغفار عرف جافر جو مسلم راسٹریہ منچ کے سنئیر ضلح سکٹری کشتواڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بیروزگار نوجوانوں کو پاور پراجیکٹس میں روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو قابو میں کیا جا سکے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بیروزگار نوجوان یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ جموں وکشمیر یوٹی بننے کے بعد نوجوان نوکری حاصل کرسکے گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خوب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوان نسل پاور پروجیکٹس میں نوکری حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں مزید ڈویلپمنٹ فنڈ فراہم کی جائے تاکہ تعمیر و ترقی کے باب کو پھر سے شروع کیا جائے،اس وقت بڑتی ہوہی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نےکہا کہ جموں وکشمیر کے اندر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں، اپنے بیان میں شاہنواز اہنگر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سیفران ڈولمپنٹ اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا منشور امن، ترقی، روزگار اور خوشحالی ہے اور ہماری تنطیم وعدوں کو یقینی طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دے گی ۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 2 8 1
Users Today : 192
Users Yesterday : 622