GNS ONLINE NEWS PORTAL

فی کنبہ مفت راشن ،مفت بجلی و مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: شاہنواز اہنگر

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

عاشق دیو

کشتواڑ : راشٹریہ کرانتی کاری ٹرید یونین آف انڈیا کے ریاستی جرنل شکٹری شاہنواز اہنگر نے مرکزی حکومت سے زوردار مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونہ وائرس کی وجہ سے عام عوام پریشان حال ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جلد جموں وکشمیر میں فی کنبہ مفت راشن، مفت بجلی اور مالی امداد کا اعلان کرے، اہنگر نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے اوپر سے بےروزگاری نے بھی کمر توڑ دی ہے ، مرکزی حکومت جلد ان تین مطالبات کا اعلان کرکے عوام کو تحفہ فراہم کرے، اہنگر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں باشندگان کے لے بلاناغہ مفت راشت، مفت بجلی، مالی امداد فراہم کرنے کے لئے جامیہ پولیسی تیار کرے، انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر یوٹی میں تبدیل ہوچکا ہے اور عوام اب سکون سے بغیر کسی پریشانی کے آرام سے زندگی گزر بسر کرنا چاہتی ہے، اہنگر نے کہا کہ دوائیاں حکومتی سطح پر مفت تقسیم ہوں تاکہ عوام بیماری کی حالت میں دوائیوں کا استعمال کرسکے، اہنگر نے کہا کہ اس وقت حکومت کو تیل خاکی، چاول، آٹا ،دال ، گھی، صابن، سرف، کپڑے، اگر بتی، و دیگر ضروری اخراجات کو مفت میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے جب تک نہ کوہی روزگار کا بندوبست ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے حکومت ہند جلد اقدامات اٹھائے گئی ۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 1 4 0 3
Users Today : 24
Users Yesterday : 183