کشتواڑ /عاسق دیو
وادی چناب میں دلدوز حادثے کے دوران ایک ہی کمبے کے پانچ افراد جانبحق ،کئ سیاسی وسماجی کارکنان کا اظہار رنج اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی تفصیلات کے مطابق تحصیل درابشالہ میں اس وقت غم والم کا سماء پیدا ہوا جب جموں سے کشتواڑ جاری ایک پرایویٹ کار ریر نمبر jk07-2745 ڈرایور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری اس دوران کار میں سوار ایک ہی کمبے کے پانچ افراد سنجے کمار ولد پون کمار، پون کمار ولد بوشن لال، راکھی دیوی زوجہ پون کمار، ریتا دیوی زوجہ راکیش کمار، کیول کرشن ولد پھول چند جانبحق ہوے حادثے میں جانبحق ہوے تاہم فوت ہوے افراد کی نعشیں جب انکے آبائی گاؤں میں پہنچائی گئی تو وہاں غم وغصہ لی لہر دوڑ گئی اور ہر انکھ نم تھی اس المناک سانحہ پر کئ سیاسی وسماجی کارکنان جن میں ایڈوکیٹ محمد عمر ملک،شارق احمد سروری. اعجاز حسین نایک. نصیر احمد باغوان، پیارے لال شرما، مدثر احمد آہنگر، ارجن کمار بگہت. نے سرکار کو المناک اموات کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سرکار کی عدم توجہی کے باعث سڑکوں کی حالت اس قدر بگڑ چکی ہے جس سے ایسے دلدوز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو جس سے ہر نفس پر لرزہ طاری ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود بھی سر کار کی آنکھوں سے پردہ نہیں اٹھ رہا ہے تاہم اس طرز کی رابطہ سڑکوں کو جدید طرز پر استوار کیا جاتا تو ایسے مناظر رونما نہ ہوتے اور قمیتی جانیں ضائع نہیں ہوتی اس دوران انہوں نے سرکار پر زور دیکر مانگ کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ علاقہ پر خستہ حال سڑکوں پر فوری توجہ مبذول کرائی جاے اور قیمتی جانوں کو ضایع ہونے سے بچایا جائے اس دوران انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے بتایا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ہر دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ الله تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے











Users Today : 39
Users Yesterday : 146