GNS ONLINE NEWS PORTAL

کشتواڑ میں عوامی وفود سیاسی وسماجی رہنما ایڈوکیٹ محمد عمر ملک سے ملاقی علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

( عاشق دیو 7051310095
07 03 2020

ضلع کشتواڑ میں کئ تحصیل سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے سیاسی وسماجی رہنما ایڈوکیٹ محمد عمر ملک سے ملاقی ہوے اور انکو ضلع میں در پیش مشکلات سے آگاہ کیا، تاہم مزکورہ رہنما نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ انکے معملات وہ گورنر انتظامیہ تک پہنچاییں گے تفصیلات کے مطابق ضلع کشتواڑ کے تحصیل بونجواہ، تحصیل درابشالہ، تحصیل مڑوہ، تحصیل چھاترو، تحصیل مغل میدان سے تعلق رکھنے والی عوامی وفود نے نوجوان لیڈر ایڈوکیٹ محمد عمر ملک سے انکے گھر پر ملاقات کے دوران بتایا کہ مزکورہ تحصیلات میں انکو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے حوالے سے انہیں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ مزکورہ تحصیلات کے اکثر دہات میں پینے کے صاف پانی کی قلعت پائ جاتی ہے اور مستورات کو دشوار گزار راستے عبور کر کے پینے کا صاف پانی لانا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں محکمہ آب رسانی کی ناقص کارگردگی کے سبب عوام کو واٹر سپلائی اسکیموں سے فایدہ نہی مل رہا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے اس دوران انہوں نے مزید بتایا کہ مزکورہ تحصیلات میں بجلی کی عدم دستیابی سے بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے خاصکر زیر تعلیم طلبا وطالبات کو پڑھائی کے معملات میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ عوام سے بھاری فیس وصول کیا جاتا ہے تاہم اسکےباوجود بھی بجلی اوقات میں اضافی کٹوتی غیر مناسب ہے اور عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جبکہ دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا در پیش ہےاس دوران انہوں نے سڑکوں کی خستہ حالی پر برملا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ ضلع کی سڑکیں سال بھر خونین رقص پیدا کرتی ہیں تاہم اسکے بوجود بھی سرکار ان سڑکوں کو جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی حادثات سے پاک بنانے میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہی کر رہی ہے ۔تاہم سیاسی اورسماجی رہنما ایڈوکیٹ عمر ملک نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے معملات لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ تک پہنچاییں گے اور مرکزی سرکار سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ضلع کشتواڑ کی طرف متوجہ ہوکر عوام کو خوش حال زندگی کے مواقع فراہم کرنے میں کو کسر باقی نہ رکھی جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کشتواڑ بچھڑا ہو ضلع ہے اور مزکورہ ضلع کے ساتھ ہر وقت نا انصافی ہوئ ہے تاہم اب ریاست یونین ٹراٹری میں شامل ہوگی ہےباور اب مزکورہ ضلع کی تعمیر وترقی میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہو اور نہ ہی انتظامیہ کے پاس مزکورہ ضلع کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھنے کا بہانہ باقی ہے

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 2 5
Users Today : 67
Users Yesterday : 274