GNS ONLINE NEWS PORTAL

قائد ہمارا جب سے گنہگار ہوگیا باطل کا سارا شہر طرفدار ہوگیا

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

آج کل سارے چینلوں پر یہ افواہ ہے عام

سنا ہے ٹرمپ صاحب کی بیوی نے عمران خان کو بھائی بنا رکھا ہے

______________________________________________

قائد ہمارا جب سے گنہگار ہوگیا

باطل کا سارا شہر طرفدار ہوگیا

محفوظ اپنے گھر میں بھی عزت نہیں رہی
کیسا ہماری قوم کا کردار ہو گیا

جمہوریت کے نام پہ ہوتا ہے قتل روز
جینا ہمارے ملک میں دشوار ہوگیا

چھاپے گا کون ظلم کی روداد ہو بہو
ظالم کے حق میں دیش کا اخبار ہوگیا

اب جانور کی جان ہے انسان سے عزیز
گاندھی تمہار ے ملک میں اُپکار ہوگیا

کرنے لگا ہوں جب سے محبت کی شاعری
اتنی ملی دعا کہ قرضدار ہوگیا

محسوس ہورہا ہے بلندی پہ یہ “شفیق”
جل کر حسد میں دوست بھی بیمار ہوگیا……………شکیل آنجم

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 8 6 2 3
Users Today : 60
Users Yesterday : 86