جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
راجوری فروری ۱۵۔۔کسی بھی تعلیمی ادارے کی پہچان صرف اس کے نصاب، اساتذہ اور طلبہ سے نہیں ہوتی بلکہ اس کی عمارات، سہولیات اور ترقیاتی منصوبے بھی اس کے وقار اور سنہرے مستقبل کی سمت کا تعین کرتے ہیں موجودہ دور میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ایک بار پھر تعمیر و ترقی کے ایک نئے اور متحرک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں ہنگامی بنیادوں پر تعمیراتی کاموں کا آغاز ادارے کی سنجیدہ پیش رفت کا واضح ثبوت ہے۔
انڈور اسپورٹس کمپلیکس لاگ550 لاکھ روپےطلبہ کی جسمانی صحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور ہمہ جہت تربیت کے پیشِ نظر ایک جدید انڈور اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے لیے معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ طلبہ تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لے سکیں۔ یہ منصوبہ یونیورسٹی کیمپس میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا
نرسنگ ہوسٹل کی تعمیر پرجیکٹ 3.75کروڑ نرسنگ شعبہ سے وابستہ طالبات کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ نرسنگ ہاسٹل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس ہاسٹل میں رہائش کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی
مین گیٹ 75 لاکھ روپے
یونیورسٹی کے تشخص اور وقار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا اور دیدہ زیب مرکزی دروازہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ مین گیٹ نہ صرف سیکورٹی کے جدید تقاضوں کو پورا کرے گا بلکہ یونیورسٹی کی شناخت اور جمالیاتی حسن میں بھی نمایاں اضافہ کرے
ہاسٹلز کی مرتب 90 لاکھ ہاسٹلز کی تعمیر کے بعد پہلی مرتبہ ان کی مکمل تزئین و آرائش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت رہائشی کمروں، واش رومز، پانی و بجلی کے نظام بہتر۔ بنانا ہے
اسمارٹ کلاسز کے لیے تعمیراتی پروجیکٹ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اسمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل آلات، جدید آڈیو ویژول سسٹمز اور دیگر تعلیمی ٹیکنالوجی اس اقدام کا مقصد تدریسی عمل کو مؤثر، دلچسپ اور عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے، تاکہ طلبہ جدید علمی تقاضوں سے فیضیاب ہو سکیں
ایک بی ایچ کے دو بی ایچ کے کے منصوبے یہ تمام منصوبے اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی سہولت، معیارِ تعلیم اور کیمپس کی مجموعی بہتری کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ یہ ترقیاتی اقدامات مستقبل میں یونیورسٹی کو ایک مثالی اور جدید تعلیمی ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے
یونیورسٹی میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے پیچھے رجسٹرار ابھیشیک شرما کی انتھک محنت مؤثر منصوبہ بندی اور غیر معمولی انتظامی صلاحیتیں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔ ان کی قیادت میں مختلف ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی خاکوں تک محدود نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں عمارات کی توسیع، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، دفاتر اور تعلیمی بلاکس سپورٹس اسٹڈیم اور بوسیدہ عمارت کی مرمت و تعمیر، اور سہولیات کی جدید خطوط پر فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ یونیورسٹی کو ایک مضبوط، فعال اور عصری تعلیمی مرکز بنانے کا عزم پوری سنجیدگی سے اپنایا گیا ہے۔
رجسٹرار ابیشیک شرما کی کام کرنے کی رفتار، فیصلوں میں تیزی اور عملی انداز دیکھ کر یونیورسٹی کے وہ سنہری دورر یاد آتے ہیں جب ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ خاص طور پر ان کی کاوشیں دیکھ کر سابق وائس چانسلر مسعود چودھری کے دور کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جب بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں نظم و نسق، تعلیمی ماحول اور تعمیراتی پیش رفت ایک مثالی انداز کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا ۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ موجودہ تعمیراتی سرگرمیاں محض عمارتیں و میدانی کام نہیں بلکہ ییونیورسٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے بہتر عمارات اور جدید سہولیات نہ صرف اساتذہ اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں بلکہ ادارے کی مجموعی ترقی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ اس سے تحقیق، تعلیم اور انتظامی امور میں بہتری آتی ہے اور یونیورسٹی قومی و علاقائی سطح پر ایک مضبوط مقام حاصل کرتی ہے۔
اگر یہی جذبہ، رفتار اور دیانت داری برقرار رہی تو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نہ صرف ماضی کی روایات کو زندہ کرے گی بلکہ مستقبل میں بھی تعلیم و ترقی کا ایک مثالی مرکز بن کر ابھرے گی۔ رجسٹرار ابیشیک شرما کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور یہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ اس اجتماعی محنت کو سراہا جائے تاکہ ادارہ مزید بلندیوں کی طرف گامزن ہو سکے نہ کہ اپنے اپنے اسٹیج سے ادارے کے حالات کو بدتر طریقے سے پیش کیا جائے ایک خوف پیدا کیا جائے جس سے والدن اپنے بچوں کو اس ادارے میں تعلیم دلوانے سے محروم ہو جائیں ۔ ہندوستان کے قابل تعلیم پروفیسر اس منارہ نور میں تعینات ہیں جو علم کا نور بکھیرنے میں سرگرم ہیں۔۔
ہماری تنقید برائے تعمیر یہ ہو گی کہ پیرپنچال کے ممبر اسمبلی و لوک سبھا اپنا آدھا کانسٹیٹیونسی ڈیولمپمنٹ فنڈس یونیورسٹی کے نام ہر سال رلیز کیا کریں تا کہ یونیورسٹی کو ہمارا بھی تعاون حاص ہو سکے
لیاقت علی چودھری
705107054









Users Today : 351
Users Yesterday : 165