منڈی/پونچھ
پونچھ کی مانی جانی دینی و سیاسی شخصیت جناب مولانا شریف نعمانی صاحب کے انتقال پر پیر پنجال عوامی ڈیولیپمنٹ فورم کے چیرمین مولوی محمد فرید ملک نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پریس کے نام جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مرحوم نے اس خطے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔۔انہوں نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی آواز کو بلند کیاہے ۔وہ ذات برادری کے تعصب سے بہت نفرت رکھتے تھے۔پیار و محبت ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا۔یہی وجہ ہے کہ آج پورا خطہ پیر پنجال موصوف کے غم میں نڈھال ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اسد نعمانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مولانا کی مغفرت کے لئے دعا گو بھی۔











Users Today : 63
Users Yesterday : 86