مہنڈر// تحصیل مہنڈر کا علاقہ کالابن قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے لیکن اس کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس سے اس علاقہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگتے اور یہاں کی عوام کے دیگر مسائل بھی حل ہو پاتے – کالابن کو سیاحتی نقشے پہ لانے کی مانگ کرتے ہوئے مہنڈر یوتھ ایسوسیشن کے صدر سردارحیم خان نے کہا کہ یہ علاقہ نہایت ہی خوبصورت علاقہ ہے جو پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے اور نہایت خوبصورتی کے مناظر پیش کرتا ہے لیکن آج تک اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا جس وجہ سے یہ علاقہ اب تک گمنام بنا رہا – ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ نہایت ہی پچھڑا ہوا ہے جہاں لوگ اگرچہ غریب ہیں لیکن قدرت نے یہاں کو خوبصورتی کے زیور سے آراستہ کیا ہے جس کو مزید سنوارنے کی اور نکھارنے کی ضرورت ہے – خان نے ریاستی و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد کالابن کی ترقی کے لئے ایک پلان تیار کیا جائے اور اسے سیاحت کے نقشے پر لایا جایا جس سے اس علاقے کی ترقی ممکن ہو سکے – خان کے مطابق ایک طرف جہاں خوبصورت جنگلات ہیں وہیں دوسری طرف پانی کا نالہ اپنی خوبصورتی کے مناظر ظاہر کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ نے اس طرف کوٸی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے یہاں کا علاقہ بنجر بنا ہوا ہے – خان نے انتظامیہ سے التجا کی کہ کالابن کو محکمہ سیاحت کے نقشے پر لایا جائے تاکہ ریاست کے دوسرے حصوں کی طرح یہاں بھی لوگوں کا آنا جانا شروع ہوسکے جس سے بے روزگاری پر لگام لگائی جا سکے تا کہ یہاں کے لوگوں کا کاروبار نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ چل سکے اور کالابن کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوسکے –











Users Today : 50
Users Yesterday : 146