GNS ONLINE NEWS PORTAL

اسمبلی انتخابات کی آمدسے قبل نئی حد بندی کا نیا ہتھکنڈا بھاجپا ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے :جاوید رانا

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جاوید اقبال
مینڈھر //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبراسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے معاملہ کو انتخابات سے قبل نئے ہتھکنڈے سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا ریاست جموں وکشمیر میں عدم استحکام لانا چاہتی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہابھاجپا ریاست کے سیکو لر ماحول کو متاثر کر کے ہندوتہ نظریات کو لا گو کرنا چاہتی ہے ۔سابقہ ممبراسمبلی نے کہاکہ حالیہ پانچ برسوں کے دوران بھاجپا اور اس کے اتحادیوں نے دفعہ 370اور 35Aکو لے کر جموں کی عوام کیساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔موصوف نے کہاکہ 1967کے بعد ریاست میں نیشنل کا نفرنس نے ہمیشہ سے ہی بھاجپا کے مقابلے میں زیادہ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن اب بھاجپا کی کچھ اتحادی اور سخت نظریہ رکھنے والی تنظیمیں ریاست میں اپنے قدم جمانا چاہتی ہیں ۔سابقہ ممبراسمبلی نے کہاکہ اب بھاجپا نے ریاست سے کچھ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اب وہ ریاستی اقتدار کی بھوک میں عوام کو ایک بار پھر سے اپنے نئے ہتھکنڈے کے ذریعہ متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اب ریاست میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کرنے کا پلان مرتب کر رہی ہے جبکہ 2001کی 84ویں ترمیم کی سیکشن 3میں کہا گیا ہے کہ 2000کے بعد 2026میں مذکورہ عمل کو انجام دیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 9 3 1 0
Users Today : 50
Users Yesterday : 146