GNS ONLINE NEWS PORTAL

پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کےچیئرمین مولوی فرید ملک نے کیا کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورا

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

 پونچھ// پیر پنچال عوامی ڈیولیپمنٹ فرنٹ کے چیرمین مفرید ملک نے کشمیر صوبہ کے علاقہ بڈگام اور سرینگر بارہمولہ کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ مولوی فرید ملک ہمیشہ غریب عوام کی آواز کو بلند کرتے ہی رہتے ہیں اور جہاں کہیں عوام کیساتھ ناانصافی ہوتی ہو وہاں یہ خود پہنچتے ہیں اور لوگوں کے مسائل کو سن کر اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اسی مشن کو لیکر انہوں نے کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی مسائل کو سننے کے بعد انتظامیہ کے نوٹس میں لایا ضلع بڈگام کا دورہ کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمیشنر بڈگام محترمہ سید سہریش صاحبہ سے ملاقات کی جہاں پر انہوں نے بڈگام کے علاقہ پوشکر سے ہاری پورہ سڑک کو مکمل کرنے کی گزارش کی اور خان صاحب علاقہ میں بجلی اور پانی کی پریشانی کو دور کرنے کی پرزور وکالت کی اسکے بعد ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر جناب چوہدری شاہد اقبال سے ملاقات کی وہاں انہوں نے مبارکباد پیش کی کے جو کام شہر سرینگر میں پچھلے چند ماہ میں ہوا وہ قابل تعریف ہے کیونکہ فلاہی اور سرینگر کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر مولوی فرید ملک کافی خوش ہوے اور ڈی۔سی۔سرینگر کو مبارکباد پیش کی اس دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے مولوی فرید ملک نے کہا میں ہمیشہ ان لوگوں کی بات انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کی کوشش کرتا ہوں جو انتظامیہ کے نظروں سے اوجھل رہتے ہیں مولوی فرید ملک نے کہا میں کوشش کرتا ہوں کے غریب عوام کا کام ہو اس سے میرے دل کو تسلی ملتی ہے۔اس دورہ پر انکے ہمراہ نوجوان لیڈر اور فونڈیشن کے جنرل سکریٹری پیر زادہ بلال مخدومی اور عبدالرشید بانڈے نثار احمد میر عبدالسبحان پرے بھی تھے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

2 2 9 3 1 0
Users Today : 50
Users Yesterday : 146