جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل
راجوری مئی ۲۹ ۔۔۔ جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیر لیڈر محمد فاروق انقلابی نے کہا کے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے یہ بات ثابت ہو گئ ہے کے بی۔جے۔پی کے لیڈروں کو محبوبہ مفتی کی جیت کا ڈر ستا رہا ہے اور اُنہیں پارلیمانی انتخابات میں اپنی ناکامی نظر آرہی ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے بی۔جے۔پی جموں کشمیر کے لوگوں کو طاقت کے ذریعے اپنا غلام بنانا چاہتی ہے اور پولیس کا غیر ضروری استعمال کرکے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے پارٹی کےکارکنان کسی طرح کے دباو میں نہیں آئیں گے اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے پی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اور اسے کسی دباو سے ختم کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔