GNS ONLINE NEWS PORTAL

محکمہ جنگلات کے آفیسر غریب گوجر بکروال تبقہ کو تنگ نہ کریں۔ غریب لوگ کاشتکاری نہیں کریں گے تو کھاٸں گے کیا۔ فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

راجوری اپریل ۱۲:–گزشتہ روز محکمہ جنگلات کے آفیسران کی جانب س کوٹرنکہ میں ایک کارواٸی کے دوران متعدد گوجر بکروال تبقہ سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کو اُنکے زیر قبضہ زمین پر کاشتکاری سے روک دیا جب کے کچھ لوگوں کے ٹریکٹر بھی ضبط کر دٸے گٸے جس کا بعد جموں کشمیر پیلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیر لیڈر محمد فاروق انقلابی نے محکمہ کے اس قدم کو غیر ضروری و غیر آٸنی قرار دیتے ہوٸے کہا کے جو لوگ صدیوں سے اپنے زیر قبضہ زمین پر کاشتکاری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں آج اُنہیں محکمہ جنگلات کاشتکاری سے نہیں روک سکتا۔ اُنہوں نے کہا کے اگر ان لوگوں کو کاشتکاری سے روکا ہی جانا تھا تو پھر فاریسٹ رایٹس ایکٹ کا کیا مطلب ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے اگر یہ لوگ کاشتکاری نہیں کریں گے تو کھاٸں گے کیا کیوں کے ان غریب لوگوں کا سارا دارومدار اسی کاشتکاری سے ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا گوجر بکروال تبقہ کے لوگوں نےہی جنگل کو بچا کے رکھا ہے جنکو آج محکمہ جنگات تنگ کر رہا ہے۔ اُنہوں نے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوۓ کہا کے وہ بی جے پی کی پالیسی کو غریب لوگوں پر لاگو کرنے کی کوشش نہ کریں۔ فاروق انقلابی نے کہا کے اگر محکمہ جنگلات کے آفیسر ان نے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ عوام کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کریں گے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 2 0 5 7 3
Users Today : 15
Users Yesterday : 47