
عادلہمدانی
پونچھ ۔۔سابق ڈپٹی چئرمین قانون ساز کونسل الحاج جہانگیر حسین میر نے نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ وزیر مملکت چوہدری بشیر احمد ناز کے سانحہ ارتحال پر شدید صدمہ کا اظہار کیا ہے انہوں نے اس موقعہ پر جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ چوہدری صاحب اور ان کے والد مرحوم چوہدری فیروزدین صاحب اور ان کے پورے خاندان کیساتھ ان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں ان خوشگوار یادوں کو بھلا پانا مشکل ہوگا مو صوف نے کہا کہ باوجود سیاسی شخصیت ہونے کے مرحوم اخلاق و معاملات میں اپنا ایک انفرادی مقام رکھتے تھے اور عوام کیساتھ ان کے ہر غم میں شریک رہنے کو اپنا فرض سمجھتے تھے اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں مرحوم ناز صاحب نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے بہت سے سیاسی عہدوں پر بھی رہے مگر ہمیشہ انکساری اور ملنسار ی کو اپنا شیوہ بنائے رکھا سماجی معاملات میں اپنے آپ کو عوام کے نزدیک رکھا انہوں نے کہا کہ ذاتی قربت اور تعلقات اور مشاہدے کی بنیاد پر انہوں نے ہمیشہ ناز صاحب کو ایک معتدل فکر والا انسان پایا اپنے سیاسی حریفوں کے حوالے سے ناز صاحب نے کبھی بھی اخلاق و کردار کا دامن نہیں چھوڑا موجودہ مزاج سیاست میں ناز صاحب کے کردار کو یاد رکھا جائیگا ضلع پونچھ کے حوالہ سے ناز صاحب کی سیاسی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں مرحوم کے سانحہ وفات نے پورے پونچھ کو سوگوار کیا ہے بلا امتیاز رنگ ونسل ہر آسان ناز صاحب کی وفات پر اشکبار ہے میر نے مرحوم کے جوان سال بیٹے چوہدری ریاض احمد ناز اور دیگر جملہ ایل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کو صبر کی تلقین کی اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے











Users Today : 53
Users Yesterday : 146