الطاف حسین جنجوعہ
جموں//پہاڑی زبان میں ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کرنے کی غرض سے جموں یونی ورسٹی کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس 3مئی 2019کو منعقد ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پہاڑی زبان کو ماسٹرڈگری پروگرام کے تیسرے اور چوتھے سمسٹر میں ’چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم ‘کے تحت اوپن کورس کے طور شروع کرنے کا منصوبہ ہے ، جس پر پچھلے دو برس سے کام جاری ہے۔پہاڑی زبان کو تیسرے اور چوتھے سمسٹر میں’اوپن کورس‘کے طور شروع کرنے کے لئے اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک جموں یونیورسٹی نے تشکیل دی گئی کمیٹی کا 3مئی اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس کو حتمی شکل دینا متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس شعبہ اردو جموں یونیورسٹی میں منعقد ہوگا جس میں ڈئین فیکلٹی آف آرٹس کے علاوہ جموں یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ ، شعبہ اردو ، شعبہ ڈوگری، شعبہ ہندی، شعبہ پنجابی کے سربراہان ،ڈائریکٹر پونچھ، ڈائریکٹر لائف لانگ لرننگ شعبہ جموں یونی ورسٹی، جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لانگویجز کے شعبہ پہاڑی کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق انور مرزا، پروفیسر وی ڈی سنگھ اور اسسٹنٹ رجسٹرار (اکیڈمک)شرکت کریں گے۔ پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ نے جموںیونیورسٹی کی طرف سے کی گئی اس پہل کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیاہے۔ پہاڑی زبان وادب سے جڑی شخصیات، جموں وکشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم کے علاوہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ سیاسی لیڈران نے اس پہل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ رواں برس تعلیمی سیشن سے اس کورس کو شروع کیاجائے گا۔پہاڑی طبقہ کے لوگوں نے وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کمار دھر کو مبارک باد پیش کی ہے۔







Users Today : 253
Users Yesterday : 301
Users Last 7 days : 2321
Users Last 30 days : 5404
Users This Month : 2041
Users This Year : 5404
Total Users : 5405
Views Today : 360
Views Yesterday : 482
Views Last 7 days : 3686
Views Last 30 days : 9122
Views This Month : 3223
Views This Year : 9122
Total views : 9123
Who's Online : 0