GNS ONLINE NEWS PORTAL

سرکار عوام بناتی بھی ہے اور بدلتی بھی ہے سرکاری زمین کے لیے متعلق شاہی فرمان ہرگز قبول نہیں سفیر چوہدری : سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے صرف دہی علاقوں میں ہیں ؟شہری علاقوں میں نہیں

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن جموں

جموں جنوری ۱۵: عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سفیر چوہدری نے جموں میں پریس کانفرنس کر کے زمین کے متعلق سرکار کے نئے حکم نامے کو لے کر کہا کہ سرکار کی طرف سے جو شاہی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے وہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا ایک طرف سرکار یہ کہہ رہی ہے کہ ان بڑے سرگناہوں کے اوپر شکنجہ کس رہے ہیں جنہوں نے سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہے چوہدری نے کہا دوسری طرف سرکار دیہی علاقوں میں ان لوگوں کو نوٹس جاری کر رہی ہے جن کے پاس ایک یا دو کنال زمین ہے اور وہ اس زمین پر کھیتی باڑی کرکے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں اور کئی لوگوں کے پاس چار پانچ مرلہ زمین ہے جس پر وہ لوگ اپنا گھر بنا کر زندگی گزار رہے ہیں چوہدری نے کہا اس کے باوجود سرکار ان لوگوں کو زمین کا سرغنہ بتا رہی ہے اور ان لوگوں کو نوٹس جاری کر رہی ہے انہوں نے کہا سرکار کی طرف سے تحصیل مینڈھر تحصیل منڈی بمبر گلی کے لوگوں کو نوٹس جاری کیا ہے چوہدری نے کہا دیہی علاقہ کے لوگوں کے اندر سرکار کے اس طرح کے حکم نامہ اور نوٹس کو لے کر کافی دہشت کا ماحول ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس طرح کے شاہی حکم ناموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنی زمینوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ سرکار عوام سے ہوتی ہے اور عوام ہی اکثر ملک کی سرکار کو چنتی اور بدلتی ہے انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ شاہی حکم نامے کو واپس لیا جائے ورنہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 2 1 8 1
Users Today : 26
Users Yesterday : 44