جی این ایس آنلائن بدھل اپریل 19–
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر نسیمہ چوہان نے ضلع ریاسی کے علاقہ سنگڑی، تولی اور سنگلی کوٹ میں جموں کشمیر بنک کی شاخیں کھولنےاور رمضان و نوراتروں کے دوران ملازمین کو ڈبل شفٹ میں کام کرنے کے لئے ہدایات کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں نسیمہ چوہان نے کہا کے تحصیل چسانہ رقبے اوع آبادی کے لحاظ سے ضلع ریاسی میں سب سے بڑی تحصیل ہے اور زیادہ آبادی دور دراز علاقوں میں رہایش پزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کے تحصیل چسانہ کے مقام پر جموں کشمیر بنک کی صرف ایک ہی برانچ ہے جہاں تحصیل چسانہ کے سبھی سرکاری ملازمین، منریگا مزدور، کسانوں اور طلبہ کے کھاتے ہیں جسکی وجہ سے بینک میں پیسے جمع کرنے یا نکالنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ لگ جاتی ہے۔ ا ُنہوں نے کہا کے زیادہ بھیڑ کے کارن بزرگ اور بچے کئی کئی دنوں تک قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود نہ تو پیسے بنک میں جمع کروا سکتے ہیں اور نہ ہی پیسے نکال سکتے ہیں۔
نسیمہ چوہان نے جموں کشمیر بنک کے چیرمین سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کے چسانہ تحصیل کے علاقہ سنگڑی، تولی اور سنگلی کوٹ میں جموں کشمیر بینک کی مزید شاخیں کھولی جائں تاکہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اُُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر ریاسی سے اپیل کی ہے کے وہ رمضان اور نوراتروں کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر بنک کے چیرمین سے سبھی بینکوں میں ملازمین کو ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ صارفین کو کسی بھی صورت میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔










Users Today : 229
Users Yesterday : 386