GNS ONLINE NEWS PORTAL

مغل روڈپروجیکٹ پر دھرم راج کمپنی کی لاپرواہی سے ساج کی عوام کی کروڑوں کی زمینیں تباہ۔ کوئی انکا پرسان حال نہیں

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

راجوری جی این ایس آنلاین
گاوں ساج باولی ضلع راجوری کےرہنے والے ریٹایرڈ آرمی صوبہ دار آفتاب احمد اور نوجوان سیاسی رہنما محمد عرفان بھٹی قادری نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغل روڈ کی توسیع ہماری عوام کیلئے ہے جس سے ہمارے ہی لوگوں کے روزگار بڑھیں گے اور ہمارے لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔ پر افسوس جس دھرم راج کمپنی کو سڑک بنانے کا کنٹریکٹ ملا ہے اس کے کام کرنے کے طریقے سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور انکے نااہل ملازمین کی وجہ سے جو زمینیں سڑک میں نہیں جا رہی وہ بھی پوری طرح سے تباہ ہو رہی ہیں۔ آفتاب احمد نے بتایا کہ قریب 400 میٹر تک انکی زمین سڑک میں آرہی ہے اور سڑک کی جتنی مرضی توسیع کی جائے اس سے انہیں کوئی اعتراض نہیں اسلیے کہ اس سے اس خطے کی ترقی ہوگی پر جو قریب 400 میٹر تک انکی زمین میں باندھ باندھا جا رہا ہے اس میں صرف سامنے کی طرف سیمنٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے باقی صرف پتھر ڈالے جا رہے ہیں مسلسل تین دنوں سے وہ کام کرنے والوں کو کہہ رہے تھے کہ وہ دیانتداری سے کام کریں اسلیئے کہ اگر باندہ کا کام مضبوط نہ ہوا تو پسیاں پڑھنے سے انکی کروڑوں کے قریب پندرہ کنال زمین پوری طرح سے تباہ ہو جائے گی جو کہ پہلے ہی کافی حد تک باندہ باندھنے میں دیری اور لاپرواہی کرنے کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہے۔ آفتاب نے بتایا کہ جب وہ 8 اپریل کوقریب 3 بجے موقع پر پہنچے تو انہوں نے کام کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا کہ وہ صرف سامنے سیمنٹ کا استعمال کر رہے تھے باقی کا باندہ عارضی بنا رہے تھے اور اسکے پیچھے بھی کیئ میٹر کی زمین پوری طرح سے خالی چھوڑی جا رہی تھی تاکہ مزید پسیاں پڑھیں اور ان سے بقیہ خلا پر ہوجائے۔ جب آفتاب نے کچھ افسران کو کال کر موقع پر پہنچنے کا کہا تو موقع سے تمام ملازمین اپنا سامان وہیں چھوڑ کر بھاگ گے۔ مزید آفتاب نے بتایا کہ کمپنی کی لاپرواہی اورعوام دشمن پالیسی کی وجہ سے پسیاں سڑک سے کئی میٹر دور اونچائ پر بنے انکے مکان تک پہنچ چکی ہیں اب اگر ایک اور پسی پڑی تو انکا مکان بھی پسیوں کی ضد میں آجائے گا۔ آفتاب نے بتایا کہ انکے مکان کے سامنے بھی اسی طرح کا عارضی باندہ بنایا گیا تھا جوایک مہینے کے اندر اندر پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہےاور بار بار التجا کرنے کے باوجود بھی اس جگہ پر دوبارہ باندہ نہیں بنایا جا رہا جس سے انکا مکان بچ سکے۔ مزید آفتاب نے یہ الظام بھی عائد کیا کہ جو سیمنٹ باندہ بنانے کیلئے آرہا ہے وہ بڑی تعداد میں غائب کیا جا رہا ہے۔عرفان بھٹی اور آفتاب احمد نے تحصیل اور ضلع ایڈمنسٹریشن سے اپیل کی کہ وہ موقع پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیں تاکہ یہ سڑک کہیں اس خطہ کی خوشہالی کہ بجائے لوگوں کے زوال کا سبب نہ بن جائے۔ اور ان تمام طریقوں پر عمل درآمد کرایا جائے جس سے سڑک کا کام جلد سے جلد مکمل ہو اور عوام کی بقیا زمینیں تباہ نہ ہوں اور ہمارے ٹیکس کی رقم کا صحیح استعمال کروایا جائے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 6 9 6
Users Today : 229
Users Yesterday : 386