GNS ONLINE NEWS PORTAL

پنچایت ملہت بلاک درہال کی عوام تین مہینوں سے پانی سے محروم محکمہ جھل شکتی کے ایگزیکٹو انجنیئر کے سارے دعوے کھوکھلے

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

راجوری درہال دسمبر ۱۳

ملہت پنچایت کی عوام تین مہینوں سے پانی سے محروم.
بلاک درہال کی پنچایت ملہت کی عوام پچھلے تین ماہ سے پانی سے محروم عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ ملہت لیراں کی واٹر لفٹ سکیم کی موٹر پچھلے چار ماہ سے خراب ہے اسکو بہت بار راجوری بیجھا گیا ٹھیک کروانے کے لیے لیکن واپس آکر وہ پھر خراب نکلتی رہی جسکی وجہ سے ملہت لیراں کے لوگ بہت پریشان ہیں گاوں کی عورتیں دو کلو میٹر دور نالے سے پانی لانے پر مجبور ہیں ملہت پنچایت کی عورتوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر راجوری جو ایک نہایت ہی قابل ترین دیانتدار آفیسر ہیں سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ ملہت لیراں واٹر لفٹ سکیم کو نئی موٹر بیج کر اسکو بحال کیا جائے تاکہ ملہت لیراں کی عوام کی پریشانی کا حل ہو سکے. ملہت کی عوام کا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ پانی کی اس لفٹ سکیم کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ لوگ اور انکے مال مویشی پانی سے سیراب ہو سکیں. عوام کو امید ہے کہ محکمہ بہت جلد ہماری اس سکیم کو بحال کرے گا.

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 0 9
Users Today : 342
Users Yesterday : 386