جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے چیرمین فاروق تانترے کا بنگلورو میں آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز فائڈریشن کی طرف سے منعقد نیشنل ورکشاپ سے خطاب
بنگلورو // آل انڈیا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز فائڈریشن کی طرف سے بنگلورو کرناٹکا میں نیو پینشن اسکیم کو اولڈ پینشن اسکیم میں تبدیل کرنے کی مانگ کو لیکر منعقدہ نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے چیرمین فاروق احمد تانترے نے اس معاملے میں آپسی اتحاد اور جدوجہد کو جاری رکھنے کی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیو پینشن اسکیم کہ وجہ سے ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی زندگی اجیرن بنانے کے مترادف ہے – فورم ترجمان ایم اے وانی کے مطابق نیشنل ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے فورم چیرمین نے کہا کہ یہ معاملہ کسی اسٹیٹ یا یو ٹی کا نہیں بلکہ قومی ) سطح ( National level )کا ہے اس لئے اس معاملے میں قومی سطح پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم اس معاملے میں پوری حمایت و سپورٹ کرے گی – اُنہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں مرکزی سرکار ہی فیصلہ لے سکتی ہے اس لئے نیشنل سطح پر مرکزی سرکار سے یہ مانگ منوانے ہو گی – اس موقع پر تانترے نے مزید کہا کہ ایک سرکاری ملازم جو عمر کا بیشتر حصہ سرکاری خدمات میں گذرتا ہے ریٹائر منٹ کے بعد اس کا سہارا پینش ہی ہوتا تھا لیکن اس کو ختم کر کے لاکھوں ملازمین کا ریٹامنٹ کے بعد کا سہارا چھین لیا گیا ہے جس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے – اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں متحدہ اور مسلسل جدوجہد کے زریعے ہی اس مانگ کو منوایا جا سکتا ہے –











Users Today : 347
Users Yesterday : 386