GNS ONLINE NEWS PORTAL

رفیق شاہ اور مجیدزندہ دل بھاجپاصدر راویندر رینہ سے ملاقی پہاڑی قبیلہ کے دیرینہ مطالبہ ST‘متعلق تفصیلی تبادلہ خیال

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر اکائی صدر راویندر رینہ جوکہ حالیہ دنوں کشمیر میں کپواڑہ وبارہمولہ اضلاع کے تفصیلی دورہ پر گئے تھے، سے آل جموں وکشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم ترجمان اعلیٰ اور سابقہ ایم ایل سی سید رفیق شاہ اور سنیئر پہاڑی لیڈر مجید زندہ دل نے ملاقات کی۔انہوں نے راویندر رینہ کو کشمیر میں رہائش پذیر پہاڑی قبیلہ کی سماجی، تعلیمی واقتصادی صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری دینے کے علاوہ بتایاکہ جموں وکشمیر کا پہاڑی قبیلہ پچھلی پانچ دہائیوں کے زائد عرصہ سے ایس ٹی کے لئے جدوجہد کر رہا ہے، جنہیں موجودہ حکومت سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے راوندر رینہ سے اپیل کی کہ وہ پہاڑی قبیلہ کے مطالبہ کو اعلی ٰ حکام تک پہنچائیں اور اِنہیں انصاف فراہم کریں۔ پریس بیان کے مطابق دو گھنٹے تک یہ میٹنگ چلی جس میں پہاڑی قبیلہ کی جاری جدوجہد سے متعلق کئی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 1 1
Users Today : 344
Users Yesterday : 386