GNS ONLINE NEWS PORTAL

جموں میں پہاڑی قبیلے کا اعلیٰ سطحی اجلاس اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے قبل ’شیڈیول ٹرائب‘درجہ دینے کی مانگ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


جموں//پہاڑی قبیلے کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جموں میں منعقد ہوا جس میں کل جماعتی سابقہ اراکین قانون سازیہ، وکلائ، سابقہ بیروکریٹس، ماہر ین تعلیماورقبیلے کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔چھ گھنٹے طویل چلے اِس اجلاع میں پہاڑی قبیلہ کی چار دہائیوں کے زائد عرصہ سے جاری ادبی، لسانی تحریک اور شیڈیول ٹرائب درجہ کی حصولی کے لئے جدوجہد پر تفصیلی بحث وتمحیص ہوئی۔ دو درجن سے زائد مقررین نے ماضی، موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اِس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کئی تجاویز پیش کیں۔ شرکاءنے سیاسی نظریات سے بالاترہوکر متحدہوکر پہاڑی قبیلے کے اس مطالبہ کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ متفقہ طور پر فیصلہ لیاگیاکہ پہاڑی قبیلے کی تعمیر وترقی ، فلاح وبہبودی کے لئے متحدہوکر کا کریں گے۔ اس بات پرزور دیاگیاکہ درجہ فہرست زمرہ (ST)میںقبیلہ کو شامل کیاجانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسا صرف حکومت ِ ہند ہی کرسکتی ہے جس کا وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں حالیہ دورے کے دوران وعدہ کیاتھا۔ حکومت ِ ہند سے گذارش کی کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی سے قبل پہاڑی قبیلے کو شیڈیول ٹرائب میں درجہ دیاجائے تاکہ اُنہیں بھی آبادی کے تناسب کے حساب سے جموں وکشمیر اسمبلی میں مناسب نمائندگی مل سکے۔ متفقہ طور فیصلہ کیاگیاکہ پہاڑی قبیلے کو شیڈیول ٹرائب دینے کی صورت میں پوری قوم متحد ہے اور وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے مثبت جواب بھی دے گی۔ سابقہ وزیر سید مشتاق بخاری کی صدارت میں منعقدہ اِس اجلاس سے آئی جی پی ریٹائرڈ امین انجم منہاس، سابقہ ایم ایل سی ایڈووکیٹ محمد راشد قریشی، سابقہ ایم ایل سی ایڈووکیٹ چوہدری رحیم داد، سابقہ ایم ایل اے ایڈووکیٹ اشوک کمار شرما، ڈی ڈی سی ممبر اقبال ملک، سابقہ ڈپٹی کمشنر گلزرا احمد قریشی، سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حسین احمد صدیقی، سابقہ جج ایڈووکیٹ مظفر خان، سید اقبال کاظمی، ریٹائرڈ ڈی سی ایکسائز نسیم ملک، ایڈووکیٹ ندیم خان، ایڈووکیٹ زاہد سرفراز ملک، ایڈووکیٹ احسان مرزا، وجے کوچھر، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، ایڈووکیٹ ضمیر قریشی، ایڈووکیٹ وکرم، ایڈووکیٹ رونک شرما، ایڈووکیٹ گردیو سنگھ ٹھاکر، ریٹائرڈ ایس ایچ او سید زاکر شاہ، سید نازک شاہ، سلیم مضطر پروفیسر عبدالرشید منہاس، میونسپل کونسل راجوری کے نائب صدر بھارت بھوشن وید، سلیم نازمغل، فاروق ماگرے، پرویز مرزا، ایڈووکیٹ سنجیو شرما، ایڈووکیٹ نتن شرما قابل ِ ذکر ہیں۔ نظامت کے فرائض ریٹائرڈ ڈی سی گلزار احمد قریشی نے انجام دیئے۔´

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 2 0
Users Today : 353
Users Yesterday : 386