GNS ONLINE NEWS PORTAL

کشمیری قیدیوں کو آگرہ جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ کشمیریوں کو ڈرانے کے بجائے جائز مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

راجوری بدھل اکتوبر 22

جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع نائب صدر محمد فاروق انقلابی نے وزارت داخلہ جموں کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کے وہ کشمیری قیدیوں کو کشمیر کی جیلوں سے سنٹرل جیل آگرہ منتقل کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لیں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کے کشمیریوں کو ڈرانے والی پالیسی کو ترک کر کے کشمیری عوام اور سیاسی قیادت سے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہئے تاکہ تمام جائز مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے جو مسائل بات چیت کے ذرئعے حل ہو سکتے ہیں اُن مسائل کو حل کرنے کے لئے طاقت کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کے جموں کشمیر کی عوام کو یہ حق حاصل ہے کے اپنے حقوق کے لئے وقت کے حکمرانوں کے خلاف اپنی آواز بُلند کریں اور وقتی حُکمرانوں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کے وہ عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے اُن کو آواز کو سُنیں اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 4 7
Users Today : 380
Users Yesterday : 386