پونچھ۔۔۔
آج پونچھ گونتریاں میں سائیں میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر ان کے حیات وکرامات پر لکھی کتاب کاایک پروقار مجلس میں جناب عبدالرشید بٹ ایس ایس پی و چیرمین ٹرسٹ سائیں میراں بخش نے اجراء کیا۔ اس کتاب کے مصنف لیاقت علی چودھری ہیں اور یہ کتاب ۱۵۰ صفات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں سائیں صاحب کی صحبت میں رہنے والے لوگوں سے معلومات حاصل کر کے ایک جامع نسخہ منظر عام پر لایا ہے۔ جس میں سائیں میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کے ہندو پاک کے سفر کے ساتھ بہت اہم کرامات کے پہلو کو قلم بند کیا ہے۔ اجراء کے اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی پونچھ جناب لیاقت چودھری صاحب بھی موجود تھے ۔ ڈی ڈی سی پونچھ جناب چودھری عبدالغنی صاحب بھی موجود تھے محمد رفیق چشتی ضلع صدر بی جے پی پونچھ کے علاوہ سید الطاف حسین شاہ سابقہ ایس پی، نثار حسین شاہ صاحب ٹرسٹی، ایڈ منسٹریٹر مرزا محمد آمین کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین حاضر تھے۔
