GNS ONLINE NEWS PORTAL

فاروق انقلابی نے چونگا مینڈھر میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت پر تعزیت کی۔ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کا مفت علاج کرنے کا کیامطالبہ۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

راجوری ستمبر ۲۲۔۔۔

ضلع نائب صدر جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی محمد *فاروق انقلابی نے بُدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے چونگا مینڈھر میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد کی جان جانے اور تین دیگر کے زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ حادثہ ایک نجی مسافر گاڑی ٹاٹا سومو کے گہری کھائی میں گرنے کے بعد پیش آیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کے لیے فیس بک پر فاروق انقلابی نے لکھا ، “جموں و کشمیر کے چونگا مینڈھر میں ایک حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔” انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔
گاڑی مینڈھر سے چونگا گاؤں جا رہی تھی کہ کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں اُنکا علاج چل رہا ہے۔
*فاروق انقلابی نے مرنے والوں کے ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کا مفت علاج کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 9 3 0
Users Today : 463
Users Yesterday : 386