GNS ONLINE NEWS PORTAL

کوٹرنکہ میں تحصیلدار کی کُرسی ایک ماہ سےخالی عوام پریشان۔ انتظامیہ بِلا تاخیر تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائے۔ یوسف چوہان

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کوٹرنکہ ستمبر ۲۱۔۔۔۔

گزشتہ ماہ جموں صوبے میں بڑے پیمانے پر تحصیلداروں کے تبادلے کی وجہ سے تحصیل کوٹرنکہ میں تحصیلدار کی کُرسی ایک ماہ سے خالی پڑی ہے جِسکی وجہ سے سَب ضلع کوٹرنکہ کی عوام بِلخصوس نوجوانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اِن باتوں کا اظہار پی۔ڈی۔پی لیڈر محمد یوسف چوہان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کے سَب ضلع کوٹرنکہ کی عوام بِلخصوس نوجوان تحصیلدار کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ اُنہوں نے کہا کے نوجوانوں کو چار چار گھنٹے کا صفر تہہ کر کے تحصیل ہیڈکواٹر کوٹرنکہ جانا پڑتا ہے اور جب وہ کوٹرنکہ پہنچتے ہیں تو انہیں وہاں تحصیلدار نہیں مِلتا جِسکی وجہ سے اُنکا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ یوسف چوہان نے کہا کے اِس وقت نوجوانوں کو مختلف محکماجات میں سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے لئے جو دستاویز چاہئے وہ دستاویز صرف تحصیلدار ہی جاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہا کے وہ بِلا تاخیر کوٹرنکہ میں تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائیں تاکہ عوام بِلخصوس نوجوانوان کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 9 2 9
Users Today : 462
Users Yesterday : 386