بدھل: سابقہ وزیر اعلیٰ اور صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی محبوبہ مفتی جب ہفتہ کی سہ پہر کوٹرنکا پہنچیں تو بدھل ، خواص کوٹرانکا اور پیری سے 1500 سے زائد پی ڈی پی کارکنان ، جن کی قیادت محمد فاروق انقلابی ، ایڈووکیٹ تعظیم ڈار ، ایڈووکیٹ احسان مرزا ، ایڈوکیٹ شوکت چوہدری ، ماسٹر تصدق حسین ، آصف بھٹ ، بشیر چشتی ، شکور شاکر اور رنجیت سنگھ ، نے ڈاک بنگلو کوٹرنکا میں محبوبہ مفتی کا شاندار استقبال کیا۔
مختلف نیوز ایجنسیوں کو جاری کردہ ایک بیان میں ، ضلع نائب صدر پی ڈی پی فاروق انقلابی نے کہا کہ کوٹرنکا جلسے کے فوراً بعد انہوں نے کوٹرنکا ، بُدھل ، خواص اور پیڑی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ محبوبہ مفتی کے 18 ستمبر کے جلسے کو کوٹرنکا میں کامیاب بنانے والے تمام کارکُنان کا شکریہ ادا کیا جاسکے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے کوٹرنکہ کے مقمام پر اتنی بڑی تعداد میں پارٹی کے کارکُنان کا اکٹھا ہونا ایک بڑی کامیابی تھی۔ اس کا کریڈٹ کوٹرنکا سب ڈسٹرکٹ اور اسمبلی حلقہ کے پی ڈی پی کارکنوں کو جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کے آج پھر پی ڈی پی کارکناُن کا مزاج ظاہر کرتا ہے کہ وہ عوام کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان سب کا خواب جموں کشمیر کو بی جے پی کے ظالم راج سے آزاد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں اور اگر پی ڈی پی اقتدار میں آئی تو جموں کشمیر کے لوگوں کے تمام خواب پورے ہوں گے۔











Users Today : 512
Users Yesterday : 386