جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع نائب صدر محمد فاروق انقلابی نے محکمہ سیاحت راجوری پر دھوکہ دھڑی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کے محکمہ سیاحت کے آفیسران نے درہال شکر مرگ ٹریکنگ کرنے والے نوجوانوان کے لئے جو انتظام کیا ہے وہ ناقص ہے اور ناقص انتظام کی وجہ سے سینکڑوں نوجوانوں کو ٹریکنگ کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کے جِس طرح محکمہ سیاحت کے آفیسران نے ٹریکنگ سے پہلے نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے تھے وہ صرف کاغذوں تک کی محدود رہے اور زمینی سطح پر حالت یہ ہے کے ٹریکنگ کر رہے لوگوں کے کئے طبعی سہولیات بھی داتیاب نہیں ہیں۔ فاروق انقلابی نے کہا کے محکمہ سیاحت کے آفیسران نے ٹریکنگ کے نام پر لاکھوں روپے کا گھوٹالہ کیا ہے جِسکی تحقیقات ہونا لازمی ہے۔ اُنہوں نے کہا کے محکمہ سیاحت کے آفیسران نے جِس طرح غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے جِس طریقے کا ٹریکنگ کے لئے ناقص انتظام محکمہ سیاحت کے متعلقہ آفیسران نے کیا ہے اّس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کے یا تو آفیسران کو ٹریکنگ کا تجربہ نہیں ہے اور یا پھر ٹریکنگ کے نام پر بہت بڑا گھوٹالہ ہے جو منظر عام پر آنا چاہئے۔











Users Today : 512
Users Yesterday : 386