GNS ONLINE NEWS PORTAL

بزرگ مزاحمتی رہنماءسید علی شاہ گیلانی کی تجہیز و تکفین کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے جنیوا کی انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے سوالات اُٹھانے کے بعد وزارت خارجہ نے مفصل رپورٹ طلب کرلی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سرینگر/13 ستمبر /نیوز ایجنسی// بزرگ مزاحمتی رہنماءسید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد ان کی تجہیز و تکفین کے معاملے پر جنیوا کی حقوق انسانی تنظیم کی جانب سے سوالات اُٹھانے کے بعد وزارت خارجہ امور نے جموں کشمیر پولیس نے مرحوم کی آخری رسومات کی مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق چیرمین اور بزرگ مزاحمتی لیڈر سید علی شاہ گیلانی کی آخری رسومات اور تجہیز و تکفین کے سلسلے میںوزارت خارجہ معاملات نے جموںکشمیر پولیس سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سابق حریت چیرمین یکم ستمبر کو قریب 10:30بجے رات انتقال کرگئے تھے اور انہیں اسی رات یعنی یکم ستمبر اور 2ستمبر کی درمیانی شب کو ہی پولیس کے سخت بندوبست میں سپرد لحد کیا گیا اور انہیں ان کی خواہش کے برخلاف حیدر پورہ جامعہ مسجد کے احاطے میں ہی سپر خاک کیاگیا جبکہ بزرگ لیڈر کی خواہش تھی کہ انہیں مرنے کے بعد عید گاہ کے قبرستان میں دفن کیا جائے ۔ اس معاملے میں جنیوا کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم میں سوالات اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی تجہیز و تکفین پولیس نے مبینہ طور پر زبردستی انجام دی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم گیلانی کی میت ان کے کمرے سے قریب 2بجے رات پولیس نے مبینہ طور پر اپنے قبضے میں لیکر ان کی آخری رسومات خود ہی انجام دی اور گیلانی کے دونوں فرزندنوں کو ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آخری رسومات میں نہ فیملی کا کوئی ممبر حصہ لے سکا اور ناہی اس سلسلے میں میڈیا کو کیوریج کرنے کی اجازت دی گئی اور یہ معاملہ حکومت ہندکے ساتھ اُٹھانے کے بعد وزارت داخلہ نے اس معاملے پر جموں کشمیر انتظامیہ سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ۔یاد رہے کہ بزرگ لیڈر کی میت کو چھیننے کے الزام کو پولیس نے پہلے ہی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے اور ان کی نماز جنازہ میں ان کے گھر کے افراد، نزدیکی پڑوسی بھی شامل تھے ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ گزشتہ بارہ روز یعنی جب سے بزرگ لیڈر کی تدفین ہوئی ہے ائر پورٹ روڑ حیدر پورہ میں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے خاص کر اُس جگہ کے ارد گرد جہاں پر مرحوم کو سپر د خاک کیا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 9 8 1
Users Today : 514
Users Yesterday : 386