GNS ONLINE NEWS PORTAL

سید ابراہیم رئیسی کا صدربننا ایرانی عوامی کی استعمار کیخلاف سنہری جیت :وسیم رضا کشمیر یامید ہے نئی ایرانی حکومت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی:کشمیری اسکالر

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سرینگر/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی  انتخابات میں آیت اللہ ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی کی پیروزی اور فتح پر ایرانی عوام اور دنیا بھر کے انقلابی حلقوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران میں مقیم نوجوان کشمیری اسلامی اسکالر وسیم رضا نے اسے حق پرستوں کی استعماری قوتوں و ان کے آلہ کاروں کیخلاف سنہری جیت سے تعبیر کیا۔

عالمی شہرت یافتہ المصطفی (ص) بین الاقوامی یونیورسٹی ایران کے اسلامی اسکالر اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی تجزیہ کار وسیم رضا کشمیری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایران کے عوام نے مثل سابق وحدت اور بصیرت کے ذریعہ اپنے ملک کے اندرونی و خارجی دشمن کو حیرت میں ڈال کر ایک صالح، باتقوی، صادق ، شجاع، زحمتکش ، عوام دوست اور مدبر سیاستدان آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو بطور صدر منتخب کرکے نورانی انقلاب کے ساتھ تجدید عہد اوراپنے حریت پسند ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے تمام موانع اور سختیوں کو عبور کرکے مقام معظم رہبری کے فرمایشات و نصیحتوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا جبکہ مغربی حمایت یافتہ میڈیا اداروں اور دشمن کے شعوری و غیرشعوری آلہ کاروں نے جس طرح انتخابات کے حوالے سے منفی پروپگنڈا اور کورونا بیماری کو بطور ہتھیار استعمال کرکے عوام کے ذہنوں کو خراب کرنے کی سازش رچی تھی  عوام کی شدید گرمی کے باوجود بھاری اکثریت نے اس سارے پر پانی پھیر دیا  جس کے نتیجے میں دشمن کے صفوں میں مایوسی اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

وسیم رضا نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرابرہی والی حکومت میں انقلاب کو مزید استحکام، عوام کے دنیاوی و اخروی اہداف کی حصولی اور مستضعفین جہان کی دادرسی اور دیرنہ مسئلہ کشمیر کے پرامن سیاسی حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 4 7 8 4 4
Users Today : 37
Users Yesterday : 62