” ماسٹر عبدالمجید بانڈے ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ ” کی جانب سے نمبردار محمد خورشید خان صاحب کی وفات پر تعزیتی قرار داد.
اڑائی گاوں کی ایک پر وقار شخصیت جناب نمبردار محمد خورشید خان مورخہ تین جون بروز بدھوار مختصر علالت کے بعد اس جہان فانی سے انتقال کر گئے مرحوم و مغفور صوم و صلوہ کے پابند اور حقوق العباد کے معاملے میں ہمیشہ خائف رہنے والے اور اللہ کے ڈر سے تزکیہ نفس کے پیکر تھے…..
اس کے علاوہ آپ انتہائی شریف النفس حلیم و بردار اور حوصلہ مند انسان تھے. ان کی وفات سے ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے جس کی تلافی نا ممکن ہے اور ان کا نعملبدل اس دور میں قصہ پارینہ ہے….
ماسٹر عبدالمجید بانڈے ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے جملہ اراکین نے زیر صدارت چئیرمین جناب پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے صاحب آج ایک تعزیتی قرار داد منظور کی جس میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان غمزدہ گھڑیوں میں اظہار یکجہتی جتایا . نیز ٹرسٹ و سوسائتی کے تئیں مرحوم کی ہمدردیوں اور شفقتوں کو بھی یاد کیا گیا اور ٹرسٹ کے زیر نگراں چل رہے اسکول کے ساتھ مرحوم کی وابستگی کو پرنم آنکھوں کے بیچ یاد کیا گیا .
اور اللہ تعالی کے حضور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی و پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی گئی .
آخر میں اشکبار و اشک آلود چشموں کے منظر میں تعزیتی اجلاس اختتام پذیر ہوا اور مرحوم کے ان منٹ نقوش کو مشعل راہ گرداننے پر اتفاق کیا گیا …..
منجانب ؛-
شعبہ نشرواشاعت ماسٹر عبدالمجید بانڈے ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ و اے ایم بی میموریل سوسائٹی پونچھ جموں و کشمیر …..










Users Today : 85
Users Yesterday : 143