Day: April 30, 2020

  • دور حاضر میں موبائل فون کے فائدے اور نقصانات

    دور حاضر میں موبائل فون کے فائدے اور نقصانات

    موبائل فون نے لوگوں کی زِندگی کو مُکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔ پہلے زمانے میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا یا کسی ضروری بات کی اطلاع دینے کے لیے کئی کئی دن کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ضروری معلومات بھی ہر شخص کے پاس نہیں پہنچ سکتی تھی۔ تصویریں کھینچنے کے لیے ایک کیمرے کا انتظام کرنا پڑتا تھا۔ بٹیر جو کئی دنوں کے بعد دیکھنے کو ملتی تھیں۔ لیکن موجودہ دور میں تصویریں اسی وقت کھینچ کے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اور ایسی بہت سی سہولیات ایک موبائل فون میں مل جاتی ہیں۔ ایک ہی ڈیوائس (Device) کے اندر ہمیں بہت سی معلومات فراہم ہوتی ہیں۔ بہت سے ایسے مسائل کا حل چند لمحات میں مل جاتا ہے۔ مستطیل شکل کی یہ انقلابی ٹیکنالوجی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترین ہوتی جارہی ہے۔ انسانی زندگیوں کو بہت فائدہ پہنچا رہی ہے۔
    موبائل فون ایجاد ہونے سے لے کر اب تک یہ تقریبا ہر انسان کی زندگی کا ایک اہم جزو بن گیا ہے۔ آج کے اس موجودہ دور میں ہر دوسرے انسان کے پاس موبائل فون موجود ہے۔ گھر کے تمام فرد کے پاس اپنا اپنا موبائل فون دستیاب ہے ۔ ایک ریسرچ (Research) کے مطابق دنیا بھر کی آدھی آبادی موبائل فون کا استعمال کر رہی ہے۔
    2016 میں بینک آف امریکہ کی طرف سے ایک سروے کیا گیا تھا جس میں معلوم ہوا تھا کہ 18 سال سے 24 سال کی عمر کے درمیان کہ لوگوں میں موبائل فون ایک اہم ضرورت بن گیا ہے۔ آج کے اس موجودہ دور میں موبائل فون سچ مچ ہر انسان کی ایک اہم ضرورت بن گیا ہے۔ پہلے دور میں یہ ہوتا تھا کہ اگر کسی گھر سے گوئی باہر کسی دوسری ریاست یا دوسرے ملک میں چلا جائے تو تو ان سے رابطہ کرنا بہت ہی مشکل ہوجاتا تھا۔ یا پھر ایک S T D ہوتی تھی جہاں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہتے تھے۔
    لیکن پھر بھی سب کا بات کرنا ممکن نہ ہو پاتا تھا۔ لیکن آج کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں ہر پل ہر منٹ ہر لمحہ کے بعد اپنے رشتہ داروں سے بات کی جاسکتی ہے۔

    موبائل فون کے فائدے

    موبایل فون کے فائدے کچھ اسطرح ہیں۔

    فوری رابطہ

    موبائل فون دراصل ابتدائی دور سے ہی تیار کیے گئے ہیں۔ یہ لوگوں کے ایک دوسرے سے رابطے کو بہتر بنانے کیلئے ایجاد کیا گیا۔ موبائل فون نے رابطے کے طریقوں کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے۔ ایس ایم ایس، کال، ویڈیو چیٹ اس طرح نہ جانے کون کون سے طریقے ہیں۔ موجودہ دور میں گھر سے بیٹھ کر دنیا بھر کی خبریں مل جاتی ہیں۔ فور ہی موبائل اٹھا کر ایک کال کی تو خبر دوسرے انسان تک پہنچا دی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں اپنے پیاروں سے نہ صرف بات کر سکتے ہیں بلکہ انہیں دیکھ بھی سکتے ہیں۔اصل میں دوریوں اور فاصلوں کو کم کرنے میں موبائل فون کا بہت بڑا فائدہ ہے۔

    ویب سائٹ سرچنگ

    موبائل فون نے لوگوں کے لیے ویب سائٹ سرچنگ کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ کوئی بھی ایسی بات جو کسی کو معلوم نہ ہو تو فوراً سرچ کرکے معلوم کی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر کی کینی ایجاد کے طریقے بھی موجود ہوتے ہیں۔ اور اب تو لکھنے Typing کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ صرف بول کے سرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح سے آج انپڑھ illiterate انسان کو بھی کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ گوگل Google کو اوپن کرکے بہت سی ویب سائٹ ہیں جو آپ چلا سکتے ہیں۔

    کیمرہ

    آج کے اس دور میں سیلفی بہت ضروری بن گئی ہے۔ کسی بھی نئی جگہ پر جاکے فوراً کیمرا کھول کر سیلفی لی جاتی ہے۔ تصویریں اور ویڈیو بہت ہی آسانی سے بن جاتی ہے۔ ویڈیو بنا کر یوٹیوب YouTube پ پر اپلوڈ upload کی جاتی ہیں۔ آج جو بھی انسان نیا موبائل فون لینے کا سوچتا ہے پہلے وہ سرچ کرکے دیکھتا ہے کہ اس فون کا کیمرہ کتنا اچھا ہے۔

    تفریح

    موبائل فون کتابوں، کھیلوں ،فلموں، موسیقی اور تفریح کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ آج کے اس دور میں اگر کسی کے پاس کوئی کتاب نہیں ہے تو وہ گوگل Google سے ڈاونلوڈ Download کرکے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتا ہے۔ یوٹیوب YouTube پر ہر ایک موضوع کی کی لیکچر Lecture اپلوڈ upload کئے گئے ہوتے ہیں۔ جو ہر طالب علم کو اچھے سے سمجھ آجاتے ہیں اور عمر بھر یاد بھی رہتے ہیں۔
    کھیلوں کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو دنیا کا کوئی ایسا کھیل نہیں جو آپ کو آپ کے موبائل فون پر میسر نہ ہو۔ آپ براہ راست Live کرکٹ Cricket کبڈی Kabbdi کھوکھو khokho ہاکی hockey ٹیبل ٹینس table tennis بیڈمنٹن Badminton ریسلنگ wrestling وغیرہ تمام کھیل آپ اپنے موبائل فون میں دنیا کی کسی بھی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔

    اور فلموں کے حوالے سے دیکھا جائے تو آپ ہر نئی آنے والی فلم اپنے موبائل فون پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اور تمام پرانی فلمیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ جس انسان کا جو دل کرے وہی دیکھ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر آپ کو ہر طرح کی فلم دستیاب ہوتی ہے۔

    تعلیم

    تعلیم کے شعبے میں اگر ہم موبائل فون کی بات کریں تو یہ بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ بچوں کو معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ جو کچھ تصویروں کے ذریعے دکھایا جاتا ہے اور کچھ بورڈ پر لکھ کر سمجھا جاتا ہے بچوں کو اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جس بھی موضوع کو ایک بار پڑھ لیں دیکھ لیں تو وہ عمر بھر تک یاد رہتا ہے۔ اور بچے بھی اس بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں ہر موضوع کو گہرائی سے پڑھتے ہیں اور اچھے سے سمجھ پاتے ہیں۔ اگر آج ہمارے اس دور حاضر کی بات کریں تو گورنمنٹ نے بہت سے ایسے اپلیکیشنز Applications تیار کیے ہیں جن ایپلیکیشنز Applications میں ہر طرح کی معلومات کو بچوں تک پہنچایا جاتا ہے اور بچے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جو ہر بچہ اپنے گھر میں بیٹھ کے آرام سے آن لائن اسٹڈی Online Study کر سکتا ہے اور کسی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جیسے اس بار سال 2019 کہ آخر میں دنیا بھر میں ایک وباسی پھیلی ہے جو کرونا وائرس 19_COVID کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس سے بچوں کی تعلیم پر بہت گہرا اثر پڑا ہے تمام سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں اور تمام تعلیمی اداروں میں بچوں کا جانا مشکل ہے۔ گورنمنٹ نے ایسے کئی اپلیکیشنز APPLICATIONS تیار کیے ہیں جن کی مدد سے وہ تمام بچے جو تعلیمی اداروں میں جانے سے قاصر ہیں وہ اپنے گھر میں بیٹھے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

    اپلی کیشنز

    اگر بات اپیلیکیشنز Applications کی کی جائے تو بہت ساری ایسی اپلیکیشنز Applications ہیں جو بہت سہولیات فراہم ک کرتیں ہیں جیسے ٹکٹ بکنگ Ticket booking آن لائن شاپنگ Online Shopping ویڈیو ایڈیٹنگ Video Editing اون لائن ریچارج Online Recharge وغیرہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتیں ہیں ہر انسان اس کا اپنی روز مرہ زندگی میں استعمال کرتا ہے۔
    اسی طرح اور بھی بہت فائدے ہیں موبائل فون کے جو ہر انسان کو دستیاب ہوتے ہیں۔
    اگر بات جی پی ایس GPS کی کی جائے تو جی پی ایس GPS کی مدد سے دنیا بھر کے تمام ٹھکانوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جیسے کون سا تعلیمی ادارہ کہاں پہ وقع ہے ۔ ہر موبائل فون میں جی پی ایس دستیاب ہوتا ہے جس کی مدد سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ کون سا موبائل فون کون سی جگہ پر استعمال ہو رہا ہے۔

    موبائل فون کے نقصانات

    کمزور سماجی رابطہ
    دیکھا جائے تو جہاں موبائل فون کے فائدے ہیں وہاں اس کے نقصان بھی موجود ہیں۔ اگرچہ موبائل فون کے ذریعہ ہم اپنے تمام دوستوں رشتہ داروں کا آسانی سے حال پوچھ سکتے ہیں وہیں دوسری طرف دیکھا جائے تو ہمارے سماجی تمام سماجی ر رابطے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک زندہ مثال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گھر میں تمام افراد کے ساتھ بیٹھے ہیں جن میں بھائی ، بہن، ماں، باپ، دادا، دادی، شوہر، بیوی، تمام مل کر بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی ہم ان کی باتوں پر غور نہیں کرتے بلکہ ہم اپنے موبائل فون میں مصروف رہتے ہیں اور اسی طرح ہم سماج کے تمام لوگوں سے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم اپنے دوستوں رشتے داروں کے ساتھ وقت نہیں گزارتے بلکہ ہم اپنے موبائل فون کے ساتھ مصروف رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں جو کہ ہماری سماجی رابطے کو بہت کمزور کر رہا ہے ہے۔

    تباہی
    موبائل فون تباہی کا باعث بن چکا ہے۔ ہم اپنی تمام ضروری کام چھوڑ کر موبائل فون کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور ہمیں یاد بھی نہیں رہتا کہ ہمیں کونسا کام کرنا تھا۔ آج کل ایسی ایپس ہیں جن کا استعمال کرکے ہمارے نوجوان بربادی کی طرف مائل ہوتے جارہے ہیں۔

    صحت کے پہلو سے دیکھیں تو بہت سارے منفی اثرات سامنے آتے ہیں۔ موبائل فون ریڈیو فریکوئینسی Radio Frequency پیدا کرتا ہے جو انسانی جسم کے اندر موجود ٹیشوز Tissuesکو جذب کرلیتی ہے اور نقصان کا باعث بن جاتا ہے ہے۔ آج کل کے نوجوان موبائل فون کا دیر رات تک استعمال کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی نیند بھی پوری نہیں ہو پاتی موبائل فون سے نکلنے والی روشنی کا آنکھوں پر گہرا اثر پڑتا ہے جو ریٹینا Retina کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔

    عادت
    ہر روز صبح سویرے اٹھتے ہیں سب پہلے اپنے موبائل فون کو چیک check کرتے ہیں۔ دیر رات تک موبائل فون استعمال کرنے کی عادت کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم لوگ صبح کی ٹھنڈی تازی ہوا بھی نہیں لے سکتے اور تمام مذہبی فرائض بھی ہم سے چھوٹ جاتے ہیں جیسے فجر کی نماز ، پوجا پاٹ وغیرہ تمام چھوٹ جاتے ہیں یہ ہماری زندگی کی روزمرہ کی عادتیں بن چکی ہیں جو ہمارے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

    ذاتی معلومات کو خطرہ
    اگرچہ موبائل فون کو ہر طرح سے محفوظ بنایا گیا ہے لیکن پھر بھی ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو آپ کے فون میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں جن کا استعمال کرکے ہیکرز Hcakers آپ کے فون کو ہیک Hack کرکے آپ کی تمام ذاتی معلومات کو دنیا بھر میں پھیلا سکتے ہیں۔ اور آخر میں کچھ ایک نقصانات اور جیسے آج کل کے بچے ویڈیو گیم Video Game وغیرہ کھیلتے ہیں اور کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو جان بوجھ کر یا انجانے میں بچے دیکھتے ہیں جس کا معاشرتی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے اور یہ بھی تو سچ ہے کے آجکل کے نوجوان زیادہ تر بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے زیادہ موبائل فون کا استعمال کرنے سے سر کو در، آنکھیں کی روشنی ،کمزور، جسم میں کمزوری اور طرح طرح کی بیماریاں انسان کے کو لگ جاتی ہیں۔۔

    خلاصہ

    جیسے کہ ہر چیز کی فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں اسی طرح سے موبائل فون کی بھی جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں ۔ یہ بھی سچ ہے کہ ہمیں موبائل فون کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن ہمیں موبائل فون کو اس طرح سے استعمال کرنا چاہیے کہ وہ نہ ہماری زندگی صحت اور ماحول پر برا اثر ڈالے۔ اور نہ ہی دوسروں کی زندگیوں میں زیادتی کرنی چاہیے۔
    اور خاص کر کے میں اپنے نوجوان ساتھیوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے زیادہ وقت اپنے والدین کے ساتھ گزرے ان کی خدمت کریں اور ان کا خیال رکھیں۔

    شاہد احمد خان شاہی

  • Launching of Health Audit Health survey  Block Medical Officer Dr Zulfqar Choudhary

    Launching of Health Audit Health survey Block Medical Officer Dr Zulfqar Choudhary

    AKASH MALIK

    Surankote :- Today called the 10 Doctors of health block Surankote assigned the job of Survey in his office conference hall.
    He briefed the doctors for SOP to be followed during Health survey of public for covid 19 using SWATHYA NIDDI APP .& asked to work wd full dedication , devotion & team spirit wd BLOs ASHAs ,AWWs in 143 Panchat wise plan formulated by Distt Administration across the Surankote from Poshana to Kalai.

    This all will lead to reach conclusion on status of our public health in this Pandemic.
    He assured all sort of help to doctors & team deputed for purpose also ISsued required PPE to all ASHAS in the block & Doctors as per SOPs .He wished great success in the mission.
    HEALTH AUDIT/HEALTH SURVEY.

  • DySP’s Case: NIA Arrests Sarpanch Associated With BJP

    DySP’s Case: NIA Arrests Sarpanch Associated With BJP

    Qayoom Khan

    The National Investigation Agency (NIA) has arrested a man from Kashmir Valley in connection with the case pertaining to the arrest of Deputy Superintendent of Police (DSP) Davinder Singh, who was suspended after his arrest by police for driving militants out of the Kashmir Valley earlier this year.

    The man, Tariq Ahmed Mir, has been held for providing logistic support to militants in Jammu and Kashmir.

    Mir, a resident of Meldoora Shopian was arrested from Chinad Delina Baramulla from his rented accommodation. Official sources told GNS that he is a Sarpanch of Meldoora village and later joined BJP.

    Meanwhile, Mir was sent to six days of NIA custody by a court, sources said. While sources confirmed that Mir had joined BJP, no functionary from the saffron party could be contacted for the comment.

    Earlier this year, Davinder Singh was arrested by police along with two militants and an overground worker while he was allegedly driving them out of the Kashmir Valley to outside J&K. He was suspended following his arrest and the case was later taken over by the NIA.

  • Distribution of Ramazan Food Kits in Mendhar by Team of SSEM

    Distribution of Ramazan Food Kits in Mendhar by Team of SSEM

    With the mission of “No One Will Sleep Hungry” In the 24th phase TEAM SSEM distributed 101 special Ramzan kits to the the Needy people in Balakote, Tai and Mendhar. Apart from it more than 100 marks were also provided to the Needy.
    SDPO Mendhar Neeraj Padyar, Commanding Officer from CO 49RR, SHO Mendhar,Dr Javid Iqbal from the medical department were also present,

    SDPO mendhar Neeraj Padyar, CO and Dr Javid Iqbal told the people to maintain social distance and follow administrative instructions to fight with the COVID-19.
    Dr Sarfaraz Mir thanked DC Poonch Shri Rahul Yadav IAS and Ramesh K Agrawal SSP for outstanding role in making Poonch Corona free district till date. He also thanked SDPO Mendhar Neeraj Padyar, Commanding Officer and Dr Javid Iqbal for their cooperation.
    Dr Sarfraz Mir also instructed the people to keep social distance, obey laws in making Poonch Corona free district.
    Dr Sarfraz Mir also thanked team SSEM which include Mushtaq Mir, Tariq Khan ,Ajaz Siddiqui,Rafiq Mir, Shafqat Ali and Tariq Mehmood for their outstanding role during the distribution process.

  • COVID19:305 permits issued/renewed in favour of nomads in tehsil Rajouri

    COVID19:305 permits issued/renewed in favour of nomads in tehsil Rajouri

    Rajouri,April,30:In an effort to facilitate the nomads during their journey to the upper reaches,the district administration Rajouri on Thursday held a special camp at Tehsil office Rajouri and issued and renewed 305 permits in favour of the nomads.

    The nomads in whose favour the permits have been issued/renewed belong to villages Farwala,Palam,Nagrota,Sankari, Kotedhara,ladhote,Badhun,Dassal,Jattan, Jandidhari,Nagoon and Thudi area of Rajouri Tehsil.

    The whole exercise has been done by tehsildar Rajouri,Sheraz Chowhan as per the directions of the Deputy Commissioner Rajouri,Mohammad Nazir Sheikh.

    Tehsildar Rajouri has informed that prior to this around 1234 permits have also been renewed/ issued in favour of nomads of different villages of Tehsil Rajouri and these permits are being collected through Lamberdars and Chowkidars of the area and facilitated through Patwari Halqa concerned as the public in general is not allowed to gather to collect the permits keeping in view the lockdown and restrictions imposed.

    He has also assured that such camps would be conducted on a regular basis in future amid COVID19 to mitigate the sufferings of the nomads and to ensure their convenience during their journey to upper reaches.

  • Narcotics smuggling bid foiled in Rajouri, three person arrested.      Three kilograms of Charas recovered during naka checking at Khandli

    Narcotics smuggling bid foiled in Rajouri, three person arrested. Three kilograms of Charas recovered during naka checking at Khandli

    Rajouri, April 30 :– Foiling a major bid of smuggling of narcotics and drugs in Rajouri, Jammu and Kashmir police arrested three person and recovered a major consignment of three kilograms of Charas like substance from their possession.

    In a press statement, Police in Rajouri said that on Thursday afternoon, a team of police headed by Deputy SP Headquarter Surinder Khadyar and Station House Officer Rajouri Sameer Jillani under the supervision of Additional SP Rajouri, Liyaqit Ali was on routine naka duty at Khandli bridge chowk of Rajouri.

    Police said that a Tata Magic load carrier JK11D 3016 was seen coming towards naka point which was signaled to stop but driver alongwith two more associates abandoned the vehicle on road and tried to flee from the spot.

    ” Alert cops chased all three and managed to nab them at some distance and during frisking, a consignment of three kilograms of Charas like substance was recovered from the possession of these three person.” Police further said.

    They have been identified as Deepak Sharma son of Romesh Chander resident of Dhangri Rajouri, Sonu Sharma son of Yog Raj Sharma resident of Palma Rajouri and Shami Kumar son of Suresh Kumar resident of Dalhana, Badharwah of District Doda.

    The said vehicle have also been seized whereas a case in FIR 224/20 under sections 8(a)/20/29/60/NDPS Act has been registered in police station Rajouri and investigation into the matter is going on.

    Senior Superintendent of Police Rajouri, Chandan Kohli said that arrest of these three is a major success for police as trio were about to snuggle a big consignment towards Palma area for further peddling of narcotics in the area.

    SSP also appealed all the parents and guardians to keep a close vigil on their wards which acts as primary deterant towards the menace of narcotics addiction.