Day: April 13, 2020

  • CDPO surankote, president Muncipility Surnkote issued ration to 19 AWC Centres.

    CDPO surankote, president Muncipility Surnkote issued ration to 19 AWC Centres.

     AKASH MALIK

    Surankote April 13 :- As per the directions of District Development Commissioner Poonch, ICDS deptt Surankote today issued (ration) to 19 ICDS centres,

    It is pertinent to mention that the CDPO surankote on Monday to issued the ration to19 awc centers among the beneficiaries of Anganwadi centres at their door steps under the fixed timeline.

    CDPO surnakote told media health, nutrition and the development needs of young children, pregnant and nursing mother’s .ICDS Provides the convergent interface/platform between the communities and other systems. The programme has the potential to break an intergenerational cycle of under nutrition. In which municipility president accompanied with staff were present.

  • زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کامعاملہ  سپریم کورٹ نے دیا پریس کونسل آف انڈیا کو بھی فریق بنانے کاحکم  متعصب میڈیا پر لگام کسنے کو لیکر ہماری قانونی جدوجہد مثبت نتیجہ آنے تک جاری رہے گی: مولانا ارشدمدنی

    زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کامعاملہ سپریم کورٹ نے دیا پریس کونسل آف انڈیا کو بھی فریق بنانے کاحکم متعصب میڈیا پر لگام کسنے کو لیکر ہماری قانونی جدوجہد مثبت نتیجہ آنے تک جاری رہے گی: مولانا ارشدمدنی


    نئی دہلی 13/اپریل
    مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃعلماء ہند کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،ویڈوکانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ودیگر دوججوں کے سامنے جمعیۃعلماء ہند کے وکیل آن ریکارڈ اعجاز مقبول ایڈوکیٹ نے مضبوطی سے اپنے دلائل رکھے اور کہا کہ تبلیغی مرکزکو بنیادبناکر پچھلے دنوں میڈیا نے جس طرح اشتعال انگیز مہم شروع کی یہاں تک کہ اس کوشش میں صحافت کی اعلیٰ اخلاقی قدروں کو بھی پامال کردیا گیا اس سے مسلمانوں کی نہ صرف یہ کہ سخت دلآزاری ہوئی ہے بلکہ ان کے خلاف پورے ملک میں منافرت میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک عام سے واقعہ کو میڈیا کے بڑے حلقے نے غیر معمولی واقعہ بناکر پیش کیا اور اس کے لئے جھوٹ کو بنیادبنایا گیا یہاں تک کہ کورونا وائرس کی وباء کو کورونا جہاد سے تعبیر کرکے یہ تاثردینے کی مجرمانہ کوشش کی گئی کہ ملک میں اس وباکو مسلمانوں نے پھیلایا ہے اس سے عوام کی اکثریت نہ صرف گمراہ ہوئی بلکہ عام مسلمانوں کو لوگ شک کی نظرسے دیکھنے لگے،اپنی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مسٹراعجازمقبول نے چیف جسٹس آف انڈیا اے ایس بوبڑے، جسٹس ناگیشورراؤ اورجسٹس شانتانوگورا کے بینچ سے کہا کہ ان حالات میں ضروری ہوگیا ہے کہ عدالت میڈیا کے لئے شرائط اور حدودطے کرے اور اسے آئندہ اس طرح کی اشتعال انگریزی سے روکے کیونکہ ایک ایسے وقت میں کہ لوگ ایک ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں بے لگام میڈیا کا ایک بڑاطبقہ معاشرے میں انتشاروتفریق پید اکرکے لوگوں کو مذہبی طورپر تقسیم کرنے کی خطرناک سازشیں کررہا ہے اور اس کے لئے دھڑلے سے جھوٹی خبریں اور فرضی ویڈیوزکاسہارالیا جارہا ہے جو قانونی طورپر انتہائی قابل گرفت بات ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافتی اصول کا تو یہ تقاضہ ہے کہ کوئی بھی خبر شائع یا نشرکرنے سے پہلے اس بات کی باضابطہ طورپر تصدیق کی جائے کہ آیا خبر میں جو کچھ کہا گیا ہے صحیح ہے یاغلط مگر میڈیا ایسانہیں کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماراقانون یہ بھی کہتاہے کہ اس طرح کی کوئی خبر شائع یا نشرنہیں کی جانی چاہئے جس سے کسی شخص یا فرقہ کی بدنامی یا دل آزاری ہویا جس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں، مسٹراعجازمقبول نے عدالت کے سامنے 98اخبارات کے تراشے اور ویڈیوز بطورثبوت پیش کئے اور کہا کہ انڈیا ٹی وی،زی نیوز، نیشن نیوز،ری پبلک بھارت،ری پبلک ٹی وی،شدرشن نیوز چینل اور بعض دوسرے چینلوں نے کس طرح تبلیغی جماعت اور عام مسلمانوں کے خلاف عرصہ سے محاذ کھول رکھا ہے انہوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ WHO، بی جے پی کے قومی صدر،وکلاء اورڈاکٹروں کی ٹیموں اور دوسرے کئی اہم اداروں نے میڈیا کی اس غیر ذمہ دارانہ اورخطرناک رپورٹنگ پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور انہیں متنبہ بھی کیا ہے مگر میڈیا نے بظاہر اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا ہے،انہوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ جس طرح میڈیا کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بندطریقہ سے اشتعال انگیز رپورٹنگ ہوئی ہے اس سے پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور غم وغصہ کااضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ بعض جگہ اس وجہ سے ان پر حملہ بھی ہوئے ہیں مسٹر اعجاز مقبول نے عدالت کے سامنے 31صفحات پر مشتمل اپنی تحریری بحث بھی پیش کی، ان کے دلائل سننے کے بعد عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے عدالت نے پریس کونسل آف انڈیا کو فریق بنانے کا حکم دیا اور سماعت دوہفتہ کے لئے ملتوی کردی،واضح ہوکہ یہ عرضی جمعیۃعلماء ہند کی لیگل سیل کے سربراہ گلزاراحمد اعظمی نے داخل کی ہے۔
    آج کی قانونی پیش رفت پر جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ متعصب میڈیا پر لگام کسنے کی ہماری قانونی جدوجہد مثبت نتیجہ آنے تک جاری رہے گی عدالت کے حکم کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا کو بھی فریق بنایاجائے گا، انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پریس کونسل آف انڈیا کاقیام اسی مقصدکیلئے عمل میں آیا تھا کہ اس کے ذریعہ اخبارات پر نظررکھی جائے گی، مولانا مدنی نے وضاحت کی کہ ہمارا شروع سے یہ اصول رہا ہے کہ اگر کوئی مسئلہ سیاسی طور حل نہیں ہوتاتو ہم اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے عدالت جاتے ہیں اور ہمیں وہاں سے انصاف بھی ملتاہے اس معاملہ میں بھی ہمارے تمام ترمطالبوں اور گزارشات پر جب کوئی کاروائی نہیں ہوئی اورفرقہ پرست میڈیا نے اپنی فرقہ وارانہ رپورٹنگ کی روش ترک نہیں کی تو ہمیں عدالت کا رخ کرنے پر مجبورہونا پڑا ہم اپنی اس جدوجہد کو آخر آخر تک جاری رکھیں گے اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے معاملوں کی طرح اس اہم معاملہ میں بھی ہمیں انصاف ملے گا کیونکہ یہ معاملہ محض مسلمانوں کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ملک کے اتحاد اور قومی یکجہتی سے جڑاہوا معاملہ ہے۔

    فضل الرحمن قاسمی: پریس سکریٹری جمعیۃعلماء ہند: 9891961134

  • بلاک  بونجواہ میں کروناوایرس سے حفاظت کیلئے پنچایت جوالاپور  کے سرپنچ نے ماسک تقسیم کئے

    بلاک بونجواہ میں کروناوایرس سے حفاظت کیلئے پنچایت جوالاپور کے سرپنچ نے ماسک تقسیم کئے

    کشتواڑ /13اپریل/عاشق دیو

    ضلع کشتواڑ کے بلاک بونجواہ میں مقامی سرپنچ اور سماجی کارکن شمس الدین علائی نے مقامی آبادی میں کرونا وایرس سے نمٹنے کیلئے ماسک تقسیم کیے اس دوران انہوں نے نمایندے سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور سرکاری احکامات پر پوری طرح عمل کریں تاکہ انکے بچے اس مہلک بیماری سے بچ سکیں گے اور ملک میں پیدا شدہ وبائ بیماری پر قابو پایا جا سکے اس دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے پاس اشیاء خوردونوش کا سامان ختم ہوگیا ہے اسلے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ لاک ڈاون کے دوران عوام کو اشیاء خوردونوش فراہم کریں تاکہ لوگوں کو مجبوراً گھروں سے باہر نہ جانا پڑے اور عوام کو وبائ مرض سے نجات مل سکے انہوں نے محکمہ بجلی سے بھی گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بجلی کی سپلائی بنا خلل جاری رکھیں کیونکہ عوام کے پاس ان نامساید حالات کے دوران گھروں میں روشی کا انتظام نہیں ہے اور نہ ہی عوام گھروں سے باہر جاکر دکانات سے شمع و دیگر آلات فراہم کر سکتے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے محکموں سے بھی انہوں نے گزارش کی ہے کہ وہ عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کو گھروں سے باہر جانے کی ضرورت محسوس نہ ہوسکے اور اسطرح سے اس ناگہانی آفت عوام کو نجات مل سکے

  • انتہائی غوروفکر سے ملاحظہ فرمائیے

    انتہائی غوروفکر سے ملاحظہ فرمائیے


    آج کے اس نازک ماحول میں جب کے کرونا وائرس کی بیماری سے پوری انسانیت جوج رہی ہے اور دوسری طرف کچھ الیکٹرانک میڈیا کے چینل امن و سکون کو تار تار کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اس ماحول میں قابل مبارکباد ہیں سرزمین راجوری کے جرنلسٹ اپنی صحافتی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ راجوری کی غریب عوام کی مکمل نگہداشت کر رہے ہیں اور خدمت خلق کی مکمل ذمہ داری نبھا رہے ہیں and
    قابل عزت و احترام ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ راجوری سابق ایس ایس پی جناب الحاج عبدالقیوم ڈار صاحب نے دل فراخی کے ساتھ 11 لاکھ روپے جی ایم سی راجوری کے لیے عطیہ کیے اور یو ٹی انتظامیہ کو تین کروڑ روپے بابا غلام شاہ زیارت شاہدرہ شریف سے دے کر خدمت خلق کا حق ادا کیا
    مذکورہ جرنلسٹ جو خدمت خلق میں مشغول ہیں جناب تعظیم ڈار صاحب جناب عمر ارشد ملک صاحب جناب محمد عارف قریشی صاحب ان کے علاوہ تحریک غلامان مصطفی انجمن غلامان غوث مسلم ہینڈ اپنی حیثیت کے مطابق خدمت خلق میں مصروف ہیں
    (نوٹ ) تحریک علماء اہلسنت ان مخیر حضرات کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور راجوری کے اہل خیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ ان حضرات کا بھرپورساتھ دیں تحریک علماء اہلسنت ان کے شانہ بشانہ ہے
    منجانب :- تحریک علماء اہلسنت ضلع راجوری جموں وکشمیر

  • IGP Jammu visits Rajouri district, reviews situation Hails efforts of forces amid lockdown and setting up of helpline desks

    IGP Jammu visits Rajouri district, reviews situation Hails efforts of forces amid lockdown and setting up of helpline desks

    Rajouri April 13 :- In order to get a first hand appraisal of the ground situation amid prevailing lockdown due to Corona virus pandemic, Inspector General of Police, Jammu zone, IPS Mukesh Singh visited Rajouri district.

    During his visit, IGP Jammu Mukesh Singh accompanied with Deputy Inspector General of Rajouri Poonch range, IPS Vivek Gupta.

    Senior Superintendent of Police Rajouri Chandan Kohli IPS and other officers visited the main town Rajouri and took stock of the situation on ground.

    During visit, officer met with personnel of Jammu and Kashmir police and Central Paramilitary Forces who are deployed on ground for implementation of restrictions and lockdown imposed in wake of COVID19 pandemic.

    IGP complimented the pro-active and dedicated approach of personnel who are Frontline workers and are performing duties day in and day out.

    Later, IGP Jammu Mukesh Singh visited District Police Lines Rajouri and examined the quarantine facility establihed in Police Lines for COVID19.

    IGP Jammu chaired a meeting in DPL which was attended by all senior officers of the district and CAPF.

    SSP Rajouri briefed IGP Jammu regarding the efforts in place to ensure a strict lockdown in prevention to COVID19.
    SSP gave a presentation in which he mentioned the Helpline Desks established by Rajouri Police for Senior citizens and for the person in need of medicines, which have received good response.
    He also mentioned the action initiated against the violators.

    IGP Jammu expressed satisfaction on the effective implementation of lockdown guidelines and further directed to ensure that supply of essential commodities is maintained.

  • Awareness programme on Covid-19 followed by distribution of Immune booster medicine held at DPL Reasi.

    Awareness programme on Covid-19 followed by distribution of Immune booster medicine held at DPL Reasi.

    Saye Kamran

    Jammu April 13 :- On the directions of Rashmi Wazir (JKPS), District SSP Reasi, an awareness programme cum distribution of Immune booster/ Prophylactic / symptomatic medicines held at district Police Lines Reasi. A team of Doctors headed by Dr. Ravinder Pandita, District Officer of Ayush Indian System of Medicine Reasi alongwith his staff distributed about 17 types of immune booster/ Prophylactic/ symptomatic medicines among the officials of DPL Reasi. During the awareness session, stress was laid on the measures to bost the hygiene of and precautions required to be adopted while performing duties during COVID-19. Directions was issued on maintaining social distancing, wearing of masks, sanitization and washing of the hands while performing duties.

    Mumtaz Ali Bhatti (JKPS), Dy.SP DAR, DPL, Reasi thanked doctors for distribution of medicines and awaring the Jawans during these testing times. JKP CARES.

  • IGP Jammu  Zone Visits Poonch To Review COVID-19  Preprations

    IGP Jammu Zone Visits Poonch To Review COVID-19 Preprations

    Poonch April 13 :-IGP Jammu Zone Mukesh Singh ( IPS) on Monday visited Poonch District to take stock of preparedness and measures to contain the spread of Covid -19.

    He was accompanied by the DIG Rajouri-Poonch range Vivek Gupta (IPS).

    SSP Poonch Ramesh Angral (JKPS) briefed the senior officers that adequate security arrangements are in place for lockdown,facilities are being provided to the police personnels performing duty on fore fronts and movement of essential vehicles coming from outside the districts.

    During the visit the IGP Jammu reviewed the preparedness and facilities being provided to the police personnel at Dpl Poonch,also visited the quarantine centre and the arrangements made at Police Line Poonch.

    At DPL Poonch the IGP reviewed the emergency response delivery system which has been establish for old age and senior citizens of Poonch district that works 24×7.

    The IGP Jammu Zone with other officers also took the round of Poonch town to see the first hand arrangement of lock down.

    Lateron he interacted with DC Poonch Rahul Yadav ( IAS),officers of District Police,civil administration and CAPF officers to review the preparedness to contain the spread of corono virus.He appreciated the role of every police personnel of Poonch District for working day night in assisting the civil administration,health department and ensuring lockdown to contain it’s spread.
    He also hailed the role of civil societies,NGO,s, media fraternity and citizens of Poonch district that with the help of these people’s this lockdown remain successful so far and no corono virus case is detected in the district.