بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ
اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ فَصَلّ لِرَبِکَ وَانْحَرْ اِنّاشَانِئَکَ ھُوَالْاَبْتَرُ
ہم نے آپ کو چشمہ کوثر عطا کیااس لیے آپ اپنے رب کے واسطے نماز پڑھیے اور قربانی کیجیے۔ یقیناً آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو جانے والا ہے۔
آپ ﷺ کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا حضرت قاسم رضی اللہ تعالی عنہ اللہ تعالی نے عنائت فرماے۔ ایک روز حضرت قاسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت بیمار ہوے اور اچانک انکا وصال ہو گیا۔ اس سانحے پر رسول اللہ ﷺ اور آپ کے اقرباء اور احباب بہت غمگین تھے۔ لیکن آپﷺ نے اللہ کی مرضی اور رضا کو بخوشی قبول فرمایا اور صبر فرمایا۔ عرب کے کفار بیٹیوں کے متعلق اچھا خیال نہیں رکھتے تھے۔ وہ لڑکیوں کو ناپسند کرتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ کسی بھی گھر میں لڑکی کا ہونا بےعزتی کی بات ہے۔ بیٹا ہونا چاہیے تاکہ اس کی موت کے بعد بیٹے کی وجہ سے اسے یاد رکھا جا سکے اور اس کا نام باقی رہے۔ ابوجہل اسلام کے بڑے دشمنوں میں سے ایک تھا۔ وہ حضرت قاسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وصال کی خبر سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا محمد ﷺ کے یہاں کوئی لڑکا نہیں رہ گیا۔ وہ ہمیشہ کے لیے بے نام و نشاں ہوجائیں گے۔
اس پر اللہ تعالی نے یہ سورت نازل فرمائی آپ ﷺ سے جنت میں خیر کثیر کے طور پر کوثر کا چشمہ دینے کا وعدہ فرمایا۔ حوض کوثر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ آپ ﷺ اپنی اُمت سے اسی چشمہ پر ملاقات کریں گے اور پینے کے لیے اُمت کو آب کوثر پیش کریں گے۔ جو لوگ آب کوثر ایک بار پی لیں گے ان کی پیاس بجھ جاے گی۔ پھر کبھی انکو پیاس نہیں لگے گی۔ اللہ تعالیٰ نے خوض کوثر کے ساتھ آپ ﷺ کو ایسی اُمت عطا کی جو آپ ﷺ سے ہر چیز سے زیادہ محبت کرتی ہے۔ آج دنیا میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ نہ کسی کو یاد کیا جاتا ہے اور نہ کسی سے اتنی محبت کی جاتی ہے۔ اُمت آپ ﷺ کو اپنی والدین سے زیادہ محبت کرتی ہے۔ آپ ﷺ پر درود سلام پیش کرتی ہے۔ یہ سورت ہمیں بتاتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے دشمن ہی یقیناً دنیا و آخرت میں بے نام و نشاں ہو جانے والے ہیں۔ ابوجہل اور کفار جیسے دشمنانِ اسلام ختم ہو گئے آج ان کا نہ کوئی پیروکار ہے نہ ان کو کوئی یاد کرتا ہے نہ ان کے لیے کوئی دعا کرتا ہے۔
یا اللہ اپنے حبیب ﷺ کے وسیلے سے مسلمانوں پر رحم فرما ۔ ہمیں بھی آپ ﷺ سے آب کوثر نصیب عطا فرمانا۔
( لیاقت علی)
ہم نے آپ کو چشمہ کوثر عطا کیااس لیے آپ اپنے رب کے واسطے نماز پڑھیے اور قربانی کیجیے۔ یقیناً آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو جانے والا ہے
Facebook
Twitter
WhatsApp
Email
Poll
[democracy id="1"]
Share Market
Stock Market Today by TradingView
Also Read This
Crime Branch books 6 including J&K Bank employee for duping candidates of Rs.1.34 Crore
gnsonline
January 22, 2025
Farooq Inqlabi Expresses Concern Over Badhal Tragedy
gnsonline
January 22, 2025
District Magistrate declared Badhal as containment Zone. Imposes section 163
gnsonline
January 22, 2025
Member National Commission for Minorities Rouble Nagi interacts with minority Community in Baramulla
gnsonline
January 22, 2025