GNS ONLINE NEWS PORTAL

گوجر ،بکروال اور پہاڑی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن

از قلم ۔۔۔ شفیق میر

میں اس بحث میں ہر گز نہ جاوں گا کہ ریزرویشن کا مستحق گوجر طبقہ ہے ، پہاڑی طبقہ ہے یا پھر بکروال طبقہ ہے ۔ چونکہ میرے نزدیک زات ، طبقہ مذہب اور رنگ کی بنیاد پر کوٸی رعایت دینا ہی غلط ہے ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے تا قیامت تک کے لیے کسی طبقہ ، زات ، رنگ یا مزہب کے لوگوں کو غریب پیدا نہ کیا ہے ۔ البتہ ہر طبقہ یا زات کے اندر غریب اور امیر دونوں ہوتے ہیں ۔ اور یہ پہچان بدلتی رہتی ہے ۔ آج اگر کوٸی غریب ہے وہ کل امیر ہو سکتا ہے اور آج اگر کوٸی امیر ہے وہ کل غریب ہو سکتا ہے ۔ خیر یہ لمبی بحث ہے ۔ اس وقت خطہ پیر پنچال میں خاص طور پر گوجر ، بکروال اور پہاڑیوں میں اپنے اپنے طبقہ یا زات کی پسماندگی اور غربت کے نام پر خوب سیاست کی جا رہی ہے ۔ ہر طبقہ کے لیڈران یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اُن کا طبقہ ہی زیادہ غریب ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام تحریک چلانے والے سب کے سب اپنے اپنے طبقہ کے امیر لوگ ہیں ۔ ان لوگوں سے میرا سوال ہے کہ اگر واقعی ہی آپ لوگ اپنے طبقے کے غریبوں کے بارہ میں اتنے ہمدرد ہو تو آپ کیوں یہ مطالبہ نہیں کرتے کہ ریزرویشن پر ایک آمدن کا معیار نافذ کیا جاے اور ان ہی طبقوں کے اندر صرف BPL زمرہ کے اندر آنے والے لوگوں کو ہی اس ریزرویشن کا فایدہ دیا جاے ۔ لیکن اس بات کا مطالبہ ان طبقوں کے امیر لوگ کبھی نہ کریں گے اور نہ مانیں گے ۔ بلکہ اُلٹے اس شخص کی جان کے دشمن ہو جاٸیں گے جو اس قسم کا سوال اُٹھاے گا ۔ لیکن ایسا کوٸی نہیں کرے گا چونکہ ایسا کرنے سے امیروں کو مفت کی ملاٸی بند ہو جاے گی ۔ اور مجھے یعقین ہے کہ اگر ہمارے گوجر لیڈران بکروال بھاٸیوں کو زات اور رشتہ داری کا واسطہ دینے کے بجاۓ یہ معیار قاٸیم کریں تو بکروال خود ہی علٰحیدہ ہونے کا مطالبہ ترک کر دے گا ۔ اور میری بات یاد رکھو جس طریقے سے اس ریزرویشن کا فایدہ غریب گوجر تک نہ پہنچا ہے اسی طرح سے اس کا کوٸی فایدہ غریب پہاڑی تک بھی نہ پہنچے گا ۔ اور یہ بھی امیروں کے بیچ میں ہی رہ جاۓ گی۔ اور ایک دن آے گا غریب پہاڑی بھی اسی طرح سڑکوں پر آے گا جس طرح آج بکروال طبقہ اترا ہے ۔ لیکن بدقسمتی کا پہلو یہ ہے کہ غریب خود ہی ان امیروں کا کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میری یہ بات یاد رکھو میری اس راۓ کی حمایت کوٸی نہ کرے گا۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 2 1 6 8
Users Today : 13
Users Yesterday : 44