بدھل ستمبر ۲۱
عوام کو آسانی سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراکے لیے ای خصوصی ریونیو کیمپ کا انعقاد پنچایت حلقہ کیول ترن کے پنچائت گھر میں کیا گیا۔
گرام پنچایت کیول ترن کے آفس سرکلر کے ذریعے متعلقہ حلقوں کے پٹواریوں اور علاقہ جات کے چوکیدار و لمبڑدار کے ذریعے علاقے کی عوام کو پیشگی معلومات فراہم کی گئیں تھیں۔
کیمپ میں پنچایت حلقہ کیول اَپر ، کیول ترن اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مذکورہ کیمپ میں درخواست گزاروں کو 110 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، 17 کریکٹر سرٹیفکیٹ ، 22 انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر زمین کے دستاویزات جاری کیے گئے۔
کیمپ نائب تحصیلدار بُدھل افضال احمد منہاس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سرپنچ پنچایت حلقہ کیول محمد فاروق انقلابی ، جی کیو سرکل راجنگر جاوید اقبال بابا ، پٹواری معظم چب ، پٹواری محمد رفیق ، پنچایت سیکرٹری شہید ملک ، سماجی کارکن لیاقت چوہدری ، محمد اقبال مغل ، ماسٹر یوسف ، ٹھاکر رنجیت سنگھ ، آفس پٹواری منظور علی کے ساتھ ساتھ نیابت بدھل کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔











Users Today : 380
Users Yesterday : 386