GNS ONLINE NEWS PORTAL

کیول پنچایت میں آیوشمان گولڈن کارڈ کیمپ کا انعقاد

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کیول ، 6 اکتوبر: بلاک بدھل کی کیول پنچایت میں آیوشمان گولڈن کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول کنگوٹہ میں وارڈ نمبر سات اور آٹھ کے لوگوں کے لیے لگائے گئے کیمپ میں 72 افراد کے کارڈ بنائے گئے۔ معلومات دیتے ہوئے انچارج گرام پنچایت کیول ترن محمد رفیق نے بتایا کہ سی ایس سی آپریٹرز ، بی ایل او متعلقہ ، پی آر آئی ممبران اور جی ایم ایس کنگوٹہ کے عملے کی مدد سے منعقدہ کیمپ گولڈن کارڈ بنائے گئے جِس کے تحت لوگوں کو پانچ لاکھ روپے تک مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کے جیسے ہی گولڈن کارڈ بن کر تیار ہو جاتے ہیں وہ مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ سرپنچ گرام پنچایت کیول فاروق انقلابی نے کہا کہ وہ کیول گرام پنچایت کے باقی وارڈز میں اسی طرح کے کیمپوں کا انعقاد جاری رکھیں گے ، جب تک کہ پوری پنچایت میں لوگوں کا ہیلتھ کارڈ نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کام کی وجہ سے دوسری ریاست میں ہیں انہیں بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ، جب وہ گھر واپس آئیں گے تو ان کے کارڈ بھی بن جائیں گے۔ بی ایل او امتیاز احمد ملک ، بی ایل او محمد امین بابا اور جی ایم ایس کنگوٹہ کے دیگر سٹاف ممبران نے بھی اپنے وارڈ کے لوگوں کے لیے صحت کارڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کیول پنچایت کے لوگوں نے اپنے پنچایت کے مندوبین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صحت کارڈ بنانے میں حصہ ڈالا اور ان کے کارڈ اپنے دروازے پر بنانے کی سہولت دی۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 4 7
Users Today : 380
Users Yesterday : 386