GNS ONLINE NEWS PORTAL

کوٹ رنکہ میں ہوئی قرآن کریم کی بے حرمتی کے مجرموں او فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

مولانا محمدفاروق نقشبندی صدر انجمن علمائے اہل سنت ضلع راجوری

راجوری // پریس ریلیز// ایک طرف کرونا کی مہاماری اور لاک ڈاون کی پابندیوں سے جہاں پورا ملک جوجھ رہا ہے وہیں دوسری طرف گذشتہ دنوں ضلع راجوری کی تحصیل کوٹ رنکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کو لے کر مسلم سماج کافی تشویش کا شکار ہے۔ اس ضمن میں انجمن علمائے اہل سنت ضلع راجوری کے صدر مولانا محمد فاروق نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماج میں کچھ ایسے شر پسند اور سماج دشمن عناصر موجود ہیں جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں اور اپنی ناپاک حرکتوں سے مخصوص طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ سماج کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں جن پر شکنجہ کسنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں راجوری ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس حساس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف فوری طور پبلک سیفٹی ایکٹ﴿PAS﴾ کے تحت مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم رول ادا کرے۔ مولانا موصوف نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ایسے معاملات میں نہایت صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہر گز کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے ملک کے قانون ، عدلیہ اور اپنی انتظامیہ پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ قانون اپنا کام ضرور کرے گا۔ ہمیں صبر و ضبط اور دور اندیشی سے کام لینا ہو گا۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 0 4 7
Users Today : 580
Users Yesterday : 386