GNS ONLINE NEWS PORTAL

کوٹرنکہ میں سٹیٹ نیشنل بنک شاخ کھولنے کی مانگ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سجاد اقبالکوٹرنکہ//کوٹرنکہ میں سٹیٹ نیشنل بنک کی برانچ کھولنے کی مانگ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ بنکنگ سہولیات سے محروم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت یہاں چل رہے بنک صارفین کو سہولیات سے فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مشکلات اور یہاں کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیٹ نیشنل بنک کی شاخ کھولی جانی چاہئے ۔مقامی سماجی کارکنان انجنیر انجنیر سجاد ، جاویر اقبال ،الطاف احمد ، وغیرہ نے کہا کہ کوٹرنکہ تحصیل میں سٹیٹ نیشنل بنک کی برانچ کھل جانے سے صارفین کی مشکلات میں بہت زیادہ کمی واقع ہوگی ۔ انہوںنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں عوام کی مدد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ کے کئی طلباء بیرون ریاست میں زیر تعلیم ہیں جنہیں پیسہ بھیجنے کے لئے والدین کو راجوری جانا پڑتا ہے ، لہذا تمام پریشانیوں سے نجات کیلئے یہاں بنک کی شاخ کھولی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 5 3 1
Users Today : 66
Users Yesterday : 269