GNS ONLINE NEWS PORTAL

کملیش کماری کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اُسے گرفتار کیا جائے۔ صرف وضاحت طلب کرنا کافی نہیں ہے۔ فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

وجاید چوہدری

بدہل// یاسین پبلک سکول دُھندک سرنکوٹ کے اُساتذہ کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استمعال کرنے کے لئے زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر سُرنکوٹ کملیش کماری کے خلاف ایف آئی آر کی مانگ کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی کارکُن محمد فاروق انقلابی نے کہا کے کملیش کماری کے خلاف ابھی تک ایف آئی آر درج نہ ہونا اِس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کے انتظامیہ کے کچھ لوگ کملیش کماری کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پریس کو جاری ایک بیان میں فاروق انقلابی نے کہا کے جِن الفاظوں کا استمعال کملیش کماری نے اُساتذہ کے لئے کیا ہے وہ نہ صرف قابل اعتراض ہیں بلکہ ناقابل برداشت ہیں جِسکے لئے اُسکو سزا ملنی ہی چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کے انتظامیہ کی طرف سے صرف وضاحت طلب کرنا کافی نہیں ہے۔ فاروق انقلابی نےجموں کشمیر کے ڈائریکڑ جنرل پولیس دلباغ سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کے کملیش کماری کے خلاف بِلا تاخیر ایف آئی آر درج کروائی جائے اور اُس سے مزید پوچھ تا چھ کے لئے گرفتار کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کے یہ مسلہ صرف یاسین پبلک سکول کے اُساتذہ کا نہیں ہے بلکہ اُمت مسلمہ کے بچے بچے کا مسلہ ہے کیوں کے کملیش کماری نے جس قسم کے الفاظ کا استمعال کیا ہے اُس سے ہر ایک مسلمان کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا کے اگر کملیش کماری کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی نہیں کی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کریں گے۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 0 7 7
Users Today : 610
Users Yesterday : 386