GNS ONLINE NEWS PORTAL

کشمیر سے نئے 14اور جموں سے مزید3کورنا وائرس مریضوں کی تصدیق، تعداد 92تک پہنچ گئی لاک ڈاﺅن کے 17ویں روز بھی وادی میں ہو کا عالم رہا ، وادی کے اطراف و اکناف میں سناٹے کا منظر. کوروناکے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے لوگوں میں اضطرابی کیفیت برقرار، ہر طرف خوف کا سایہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

سرینگر/04اپریل/اعجاز ڈار/

دنیا بھر میں وبائی بیماری کے بڑھتے پھیلاﺅ کے بیچ جموں کشمیر میں مزید17افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 92تک پہنچ گئی ہے ۔ نئے 18میں سے 14مریضوں کا کشمیر جبکہ 3مریضوں کا تعلق جموں سے ہے ۔ ادھر لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔لاک ڈاون اب 17روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا ادھر کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاﺅ کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ 17 روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ لاک ڈاﺅن کے بیچ کشمیر سے مزید 14جبکہ جموں سے 4اور مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 92تک پہنچ گئی ہے ۔ جموں کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے ادھم پورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین مریضوں کے ٹیسٹ کورنا وائرس کیلئے مثبت سامنے آئیں ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چار افراد اس آدمی سے رابطہ میں تھے جس کی ٹرول ہسٹری بیرون ممالک کی تھی اور وہ پہلے ہی کورنا وائرس کیلئے مثبت سامنے آیا تھا ۔ اسی دوران مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشمیر میں 14نئے مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سے 6ضلع کپوارہ ، 4بانڈی پورہ ، 3 بارہمولہ اور ایک ضلع پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے اور کل مل کر جموں کشمیر میں اب تک مریضوں کی تعداد 92تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرروزانا کوروناوائرس میں پھیلاﺅ اور مریضوںمیں اضافہ ہونے کے نتیجے میںلوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کےلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں نے عام لوگوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے جن کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 6 3
Users Today : 76
Users Yesterday : 222