پونچھ// دنیا بھر میں کرونا وائرس کے چلتے ورلڈ وائڈ لاک ڈاؤن کے باعث و سماجی دوری قانون کے پیش نظر لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات ہیں اس دوران رمضان المبارک و اب عیدالفطر بھی سادگی سے مناۓ جانے کی اپیل کرتے ہوۓ مشہور سماجی کارکن عثمان چوہدری نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا ایک وبائی مرض سے دوچار ہے جس سے نپٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ جا رہے ہیں اور انہیں اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن کے چلتے ملک بھر میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے اس بار نماز عیدالفطر واجب کے بجاۓ مستحب ہے اس لیے لوگوں کو چاہیے کے علمائے دین کے مختلف فتوے دیکھ کر اس بار نماز عید اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں انہوں نے امت مسلمہ کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ یہ دن پورے عالم اسلام پر خوشحالی لے کر آئے۔

Users Today : 76
Users Yesterday : 140
Users Last 7 days : 428
Users Last 30 days : 428
Users This Month : 428
Users This Year : 428
Total Users : 429
Views Today : 100
Views Yesterday : 201
Views Last 7 days : 599
Views Last 30 days : 599
Views This Month : 599
Views This Year : 599
Total views : 600
Who's Online : 1