جی۔این ۔ایس. راجوری
منڈی // پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید ملک نے کالاکوٹ پوٹھا میں گزشتہ روز خانہ بدوش بکروال کمنبوں کےمویشیوں کی ہلاکت پر گھرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانہ بدوش بکروال کمنبوں کی اس مصیبت میں ہم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا ان بے سہارا لوگوں کا بھاری نقصان ہوا ہے یہ غریب کمنبے جن کا دارو مدار صرف انہیں مال مویشیوں پر ہوتا ہے اور یہ فقیری حالت میں رہنے والے لوگ یاد خدا اور خوف خدا میں رہتے ہیں بڑی محنت و مشقت سے اپنے مال مویشیوں کو پالتے ہیں دپتی دھوپ ہو یا پھر ژالہ باری اور بارش و برف باری ہو یہ لوگ اپنے مال مویشیوں کے لئے تن من قربان کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان غریبوں کی 150سے زائد بھیڑ بکریاں آسامانی بجلی سے جاں بحق ہو گئی ہیں جس سے مجھے زاتی طور پر بہت دکھ ہوا ہے محمد فرید ملک نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کو بھاری معاوضہ دیا جائے جو ان کا حق بنتا ہے صرف پچاس ہزار روپے دینا یہ مذاق ہے اور پچاس ہزار روپے میں تین بکریاں نہیں خریدی جاتی ہیں یہاں تو 150 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئ ہیں کم سے کم ان لوگوں کو دس دس لاکھ روپیے نقدی دینا چاہیے محمد فرید ملک نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے گزارش کی کہ ان غریبوں کو فائل بنانے کی بھاگ دوڑ میں نہ ڈالا جائے ان کی بھر پور مدد کی ضرورت ہے یہ قبیلہ بہت پسماندگی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کو چھ مہینے کا مفت راشن دیا جائے ان کو بذریعہ سرکاری گاڑیوں کے اپنے مقام پر پہنچایا جائے یہ کمنبے اس وقت دکھی ہیں ان کی حالت اب پیدل چلنے کی نہیں رہی ہے کیونکہ ان کا سب کچھ تباہ ہوگیا ہے











Users Today : 190
Users Yesterday : 622