GNS ONLINE NEWS PORTAL

ڈگری کالج پونچھ کے NCC یونٹ و شعبہ اردو کے اشتراک سے کثیر اللسانی جشنِ آزادی مشاعرہ کا انعقاد

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈگری کالج پونچھ کے این سی سی یونٹ اور شعبہ اردو کے اشتراک سے قومی سطح کا مشاعرہ بعنوان جشنِ ازادی مشاعرہ کا ورچول انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ملک بھر سے چنندہ شعرا اکرام نے شرکت کی ۔ اس کثیراللسانی مشاعرے میں ہندی اور اردو کے علاوہ یہاں کی مقامی زبانوں یعنی گوجری پہاڑی ڈوگری اور کشمیری میں بھی کلام پیش کئے گئے ۔ پروفیسر ایچ ایم شاہ صاحب کے زیرِ نگرانی اس مشاعرے میں لیفٹنٹ کرنل امبیتھ ورما اور مسعود چودھری بھی شریک رہے ۔جبکہ مشاعرے کے کنوینئر این سی سی افیسر ڈگری کالج پونچھ پروفیسر اسد عمران تھے۔
مشاعرے کا باقاعدہ آغاز پروفیسر محمد اعظم کے استقبالیہ خطبے سے ہوا ۔ مشاعرے کی صدارت شعبہ اردو سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے استاد ڈاکٹر راشد عزیز سیفی صاحب فرما رہے تھے ۔جبکہ مہمانِ حصوصی کے طور ڈاکٹر شمس کمال انجم شعبہ عربی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی بھی حاضر رہے۔ مشاعرے کی حاص بات یہ رہی کہ اس قومی سطح کے شہرت یافتہ شعرا جن میں عاطف نصیر ،تفصیر حسین ،نجمہ خاتون صاحبہ برجیش یادو کی موجودگی نے مشاعرے کو چار چاند لگا دیے ۔ مشاعرے میں نظامت کے فرائض ڈاکر امجد علی بابر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو فرما رہے تھے۔ پروفیسر امجد صاحب کا کہنا تھا کہ میں آج کسی پہلے قومی سطح کے مشاعرے میں نظامت کے فرائض انجام دے رہا ہوں اس سے قبل میں ریاستی سطح کے مشاعروں میں ہی یہ نظامت کی ہے اور میرے لئے یہ پرمسرت یادگار لمحے ہیں کہ میں کسی قومی سطح کے مشاعرے میں مجھے یہ موقعہ ملا ۔ مشاعرے میں موجود شعرا اکرام نے بہترین اشعار سے سامعین کو محزوز کیا ۔ شعرا اکرام میں محترم جناب پرویز رحمانی صاحب روبینہ میر صاحبہ غلام مصطفیٰ ضیا صاحب ایاز احمد سیف صابر ندیم صاحب شریف قمر صاحب عاطف نصیر صاحب تفصیر حسین نجمہ خاتون صاحبہ برجیش یادو وغیرہ وغیرہ نے شرکت فرما کر مشاعرے کی رونق کو دوبالہ کردیا ۔ اس کے علاوہ راجوری پونچھ کے متعدد آرمی آفیسران سول سوسائی کے ممبران اور معزز شہریوں اور کہیں علمی و ادبی شخصیات نے ورچول طریقے سے شرکت فرما کر ایک کامیاب مشاعرے کو اپنے احتتام تک پہنچایا ۔ ڈگری کالج پونچھ کے سٹاف سیکٹری پروفیسر عزیز احمد چوہان صاحب اور پروفیسر محمد اعظم مغل صدر شعبہ اردو نے بھی اپنی حاضری یقینی بنائی ۔
مشاعرے کا احتتام کنوئنر پروفیسر اسد عمران کے شکریہ کی رسم سے ہوا ۔ انہوں نے تمام شعرا آرمی آفیسران سول سوسائٹی کے ممبران اور موجود تمام معزز شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقد کردہ اپنی نوعیت کا منفرد مشاعرہ رہا ۔ جس میں ملک کے کونے کونے یعنی دہلی حیدرآباد مہارشٹرہ اور یہاں کے مقامی شعرا نے شرکت کر کے مشاعرے کو ایک کامیاب مشاعروں کی فہرست میں شامل کر دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یومِ آزادی کا دن ہمارے لئے ایک سنہری دن کی حثییت رکھتا ہے کیوں کہ اس آزادی کی جدوجہد میں بالحاظ مزہب و ملت تمام ہندوستنیوں نے اپنے خون سے سینچ کر یہ دن ہمارے اور ہماری نسلوں کے لئے وقف کیا ۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 1 8 6
Users Today : 97
Users Yesterday : 622