کرونا جیسی وبائی مرض کے چلتے جہاں پوری دنیا میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے وہیں ہندوستان میں بھی اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ان صورتحال کے چلتے جہاں پر ہر فرد پریشان اور سہمہ ہوا ہے وہی طلباء میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے کیونکہ ایک تو ان کی تعلیم ڈھنگ سے نہیں ہوپائی وہی دوسری طرف غریب طلباء اپنی پڑھائی جاری رکھنے کے لیے وظیفہ پر دارومدار رکھتے تھے لیکن ابھی تک وہ طلباء کو واگزار نہیں کیا گیا ہے اس لئے طلباء ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں اس لیے گورنر انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ اس جانب توجہ دے کر پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک اسکالرشپس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کریں ان باتوں کا اظہار آج ڈگری کالج پونچھ کے اسٹوڈنٹ یونین صدر جناب اعجاز احمد نے کیا ان کے ہمراہ ابرار مغل اور شاہد احمد خان شاہی موجود تھے
