جی این ایس آنلائن
بدہل مارچ۱۷ :– ڈاریکٹر جرنل کمانڈ ایریا ڈولپمنٹ جموں سردار راجندر سنگھ تارا نے ضلع راجوری کے دور افتادہ بلاک بدھل کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈاریکٹر جرنل نے بدھل کے کسانوں، مقامی سرپنچوں اور سماجی کارکنان سے ملاقات کی اور اُن کے مساٸل سُنے۔ میٹنگ میں کسانوں کو خطاب کرتے ہوٸے اُنہوں نے کہا کے حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور جتنے بھی کسانوں کے مساٸل ہیں ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کے محکمہ کمانڈ ایریا ڈولپمنٹ کسانوں کی زمینوں میں پانی کو آسانی سے پحنچانے کے لیے ڈسٹریبیوٹری چینلز بنواتا ہے جسکا فاٸدہ کسانوں کو ملتا ہے۔ ڈاریکٹر جرنل نے کسانوں کو یقین دہانی کراٸی کے وہ بدھل بلاک کے کسانوں کے لیے مزید فنڈز واگذار کریں گے تاکہ تمام ڈسٹریبیوٹری چینلز بنواٸے جا سکیں۔ میٹنگ کے بعد ڈاریکٹر جرنل نے بدھل کے علاقہ کیول میں پچیس لاکھ کی لاگت سے بنواٸی گی بارہ سو میٹر ڈسٹریبیوٹری چینلز کا بھی معاینہ کیا اور محکمہ کے آفیسران کو تہہ شدہ وقت میں کام مکمل کرنے کروانے کے لیے مبارکباد دی۔
میٹنگ میں مقامی سرپنچ محمد فاروق انقلابی، سرپنچ محمد شبیر افلاطون، سرپنچ خلیل الرحمان، سرپنچ لیاقت علی، پرویز ملک، فاروق بابا نے بھی شرکت کی اور ڈاریکٹر جرنل کمانڈ ایریا کا شکریہ ادا کیا۔ فاروق انقلابی نے کہا کے بدھل بلاک کے لیے ترجیح بنیاد پر کام کرنے کے لیے وہ محکمہ کے تمام آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔