مینڈھر// تحصیل مینڈر کی نیابت چھترال کی عوام نے جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولنے کی مانگ کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مالی لین دین کے لئے سخی میدان یا مینڈھر بینک کا رُخ کرنا پڑتا ہے جہاں جوکہ بہت دور پڑتا ہے۔ چھترال جو نیابت درجہ رکھتا ہے وسیع آبادی والا علاقہ ہے جہاں پر سرکار ی غیر سرکاری دفاتر ، بازار ، سیاحتی مراکز درسگاہیں اورتعلیمی ہیںجنہیں روزانہ لاکھوں کا لین دین کرنا پڑتاہے۔ مگر بینکنگ سہولیات دستیاب نہیں۔اپنے ایک بیان میں مہنڈر ڈولپمنٹ فارم کے صدر تنویر اقبال قریشی نے کہا کہ تحصیل مہنڈر کا دور دراز علاقہ جہاں چھترال،کالابن،نڑول،چکبنولہ،بنولہ،چھونگا،چرون،جگال،بٹھیدار،نکر،پٹھاناتیراورسلواہ، یہ تمام گاؤں چھترال نیا بت کے اندر آ تے ہیں ۔قریشی نے کہا کہ اس سلسلے میں جموں وکشمیر بنک کے چیرمین اور ڈی ۔جی۔ایم۔راجوری کو مورنڈم پیش کیا گیا ہے۔ان سے اپیل ہے کہ جلد از جلد بنک برانچ کھولنے کا اعلان کیا جائے۔ قریشی نے کئی بار جموں کشمیر ک اتھارٹی سے اپیل کی کہ تحصیل مہنڈر کی نیابت چھترال کے اندر جموں و کشمیر بنک کی شاخ کھولی جائے مگر ایسا نہ کرکے پہاڑی علاقہ کی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہوئی ہے۔۔غریب اور مزدور پیشہ لوگ اپنی پنشن وغیرہ نکالنے کے لئے جب مہنڈر جاتے ہیں تو طرح طرح کی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقہ اور سڑکوں کی خستہ حالت ،اور گاڑیوں کا وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے یہاں کی عوام کو کئی کلو میٹر پیدل سفر طے کرکے مینڈھر جانا پڑتا ہے۔ اگر باقی جگہوں کی طرح تحصیل مہنڈر کی نیابت چھترال میں بھی جموں وکشمیر بنک کی برانچ اور اس کے ساتھ اے ٹی ایم کی سہولیات دستیاب ہوتی تو عوام کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنک کا کاروبار بھی بڑھتا اور لوگوں کے کام کاج بھی آسانی کے ساتھ ہوتے۔ قریشی نے گورنر انتظامیہ اور خصوصاً جموں و کشمیر بنک کے چیرمین سے اپیل ہے کہ چھترال کے اندر جلد از جلد جمو ں و کشمیر بنک کی شاخ کھول کر عوام کوبنک کی سہولیات بروقت مہیا کروائی جائے۔











Users Today : 131
Users Yesterday : 622