آج کل سوشل میڈیا تھوڑا گرم ہے ویسے تو مجھے کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن ذہین میں کچھ سوالات تھے سوچا پوچھ لیتا ہوں شاہد کہیں کوئی جواب آجائے اگر غصہ تھوڑا ٹھنڈا پڑ گیا ہو تو جواب کا انتظار رہے گا ویسے امید کم ہی ہے ..
سوال نمبر 1یہ جو 300کے قریب راشن ڈیلر کے لائسنس جاری کئےتھے وہ بھی چور دروازے سے کیا یہ ووٹ کے ٹھیکیدار نہیں ہیں
سوال نمبر 2تقریباً 250کے قریب جن لوگوں کو جی ار ایس لگایا گیا کیا یہ ٹھیکیدارؤں کے بیٹے یا ان کے رشتہ داروں نہیں تھے اگر ایک بھی کسی غریب کا بچہ ہو تو اس کا نام ضرور بتائیں
سوال نمبر 3جتنےسکول نئے کھولے گئے یا ان درجہ پرائمری سکول سے بڑھا کر مڈل سکول کیا گیا سوال تھوڑا سا مشکل ہے دل پہ ہاتھ رکھ کر اللہ تعالٰی کوحاضر کر جواب دیں کیا صرف اس لئے کھولے گئے تھے کہ ان میں غریب لوگوں کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی یا پھر صرف اس لئے تاکہ ٹھیکیداروں کے بچوں کو ٹیچرکی نوکریاں دی جاسکیں جنوں نے آج تک ایک دن بھی سکول کا تالہ تک نہیں کھولا
جناب اعلیٰ ہمیں آپ اپنا دُشمن مانو اس میں ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے لیکن ذرا غور ضرور کریں کہ جن لوگوں نے غریب کی گردن پر لات رکھ کر جناب کا ہاتھ پکڑ کر غریب کی گردن پر چھری چلائی گئی تھی آج اس کے پاس کون سا راستہ تھا جو وہ اختیار کرتا آپ تک پہنچنے والے سارے راستے بند کردیئے گئے تھے اور ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ وہ ہی لوگ تھے جن کے کام جناب نے چور دروازے سے کئے گئے تھے میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سارے لوگ خراب تھے لیکن جن لوگوں کے لئے میں کہہ رہا ہوں انشا اللہ میں ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں جناب اعلیٰ یہاں جن لوگوں نے کروڑوں کے گٹالے کر کے بڑی بڑی کوٹھیاں اور گاڑیاں حاصل کی ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے یہ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں میرا یہ کبھی بھی یہ مقصد نہیں رہا کہ میں کسی کا دل دکھاؤں لیکن کیا کریں سچائی کو چھپایا نہیں جاتا لیکن اگر پھر بھی کسی کو بُرا لگا ہو تو میں معافی چاہتا ہوں شُکریہ