بدھل راجوری
پانی کے معیار کی جانچ کیسے کی جائے اور پانی کو صاف کیسے رکھا جائے اِس مقصد سے ریاست جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بُدھل بلاک کی گرام پنچایت کیول میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے آگاہی اور پانی کی جانچ کا ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔
دیہی عوام میں پانی کے معیار اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متعلق جانکاری دی گئی اور حلقہ پنچائت کیول میں تعینات آنگن واڑی کارکُنان و آشا ورکرز کو پانی کے معیار کی جانچ کے لئے تربیت دی گئی۔
ضلع راجوری میں گرام پنچائت سطح کے عہدیداروں کو فیلڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال اور پانی کے معیار کے مسلے بشمول پانی کے معیار کی نگرانی ، صحت اور متعلقہ امراض ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی تربیت دی جارہی ہے۔
اِس دوران گرام پنچائت کو ایک فیلڈ ٹیسٹ کٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، ڈیمو کٹس تربیتی مقصد کے لیے بھی فراہم کی گئ۔
گرام پنچائت کیول کے سرپنچ محمد فاروق انقلابی نے محکمہ جَل شکتی کے اُن تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جو ضلع راجوری کے دور دراز علاقے میں لوگوں کو پانی کے معیار کی جانچ کے کئے تربیت دے رہیں۔ اُنہوں نے کہا کے دیہی علاقوں میں عوام کو بیدار کرنا بہت ضروری ہے۔
اِس موقع پر محکمہ جَل شکتی کی جانب سے کیمسٹ صوفیہ شبیر، جے۔ ای شاہد نائک، وسیم احمد اور رفیق ملک موجود تھے۔











Users Today : 446
Users Yesterday : 386