GNS ONLINE NEWS PORTAL

پیر پنچال کو علیحدہ پارلیمانی نشست دینے کا مطالبہ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email


جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر کے بالاکوٹ فرنٹ لائن یوتھ نے بھاجپا کی مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جاری نئی حد بندی کے دوران پیر پنچال خطہ کو علیحدہ سے پارلیمانی نشست دی جائے تاکہ پسماندہ خطہ کی عوام کی تعمیر وترقی ممکن بنائی جاسکی ۔انہوں نے کہاکہ خطہ میں آبادی پہاڑی قبائل کو ابھی تک ایس ٹی کا درجہ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پہاڑی قبائل کے نوجوانوں کیلئے کئی طرح کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔نوجوان کارکنوں نے کہاکہ بھاجپا نے مرکز میں اقتدار میں آنے سے قبل پہاڑیوں کیساتھ انصاف کرنے اور ان کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم ابھی تک اس مانگ کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں شروع کردہ نئی حد بندی میں پارلیمنٹ سینٹوں کی بھی نئی حد بندی کی جائے جبکہ خطہ پیر پنچال کو جموں سے علیحدہ کر کے ایک نشست دی جائے تاکہ خطہ پیر پنچال کی تعمیر و ترقی کیلئے راہ ہموار ہو سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 7 0 8
Users Today : 21
Users Yesterday : 222